اسکول کے بچوں کے لنچ کے لئے منفرد پکوان۔

اسکول کے بچوں کے لنچ کے لئے منفرد پکوان۔

اسکول کے بچوں کے لنچ کے لئے منفرد پکوان۔

تمام والدین اسکول میں پڑھنے والے اپنے بچوں کو غیر صحت مند، سستی اور گندی مندی کھانے کی چیزوں سے بچانا چاہتے ہیں مگر اس کے لئے ہر ماں کوئی متبادل فراہم نہیں کرتی جس کے نتیجے میں اسکول کے بچے دوسرے بچوں کی دیکھا دیکھی اسکول میں ملنے والی مضر صحت چیزیں کھا لیتے ہیں اور  پھر بیمار پڑ جاتے ہیں۔ ایسی مائوں کو چاہیے کہ اسکول میں طویل وقت گزارنے والے اپنے بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا مناسب بندوبست کریں تاکہ وہ ایک طرف تو اسکول میں ملنے والی سستی اور آلودہ چیزوں سے محفوظ رہیں اور دوسری طرف اپنی ماں کے ہاتھ کے بنے ہوئے مزے دار کھانے کھا کر خوشی محسوس کریں۔
سادہ انڈے سے بنا سینڈوچ اچھا تو ہے مگر اس میں اتنی غذائیت نہیں ہوتی کہ طویل وقت تک اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو مناسب توانائی فراہم کر سکے اس لئے اپنے بچوں کے لئے اسکول جانے سے پہلے ہی ایسی غذائیں بنا کر رکھ لیں جو کھانے میں بھی مزیدار ہوں اور صحت کے حوالے سے بھی بہتر ہوں تاکہ آپ کا بچہ اسکول میں پڑھائی کے دوران چست و چالاک اور توانا رہے۔ 
اسکول میں پڑھنے والے بچوں کے لئے ہم نے ایسی ہی کچھ مزیدار اور توانائی سے بھرپور غذائوں کی فہرست مرتب کی ہے جنہیں اسکول میں لنچ بریک کے دوران کھا کر آپ کا بچہ نہ صرف خوشی محسوس کرے گا بلکہ اسے ضروری غذائی اجزا بھی حاصل ہوں گے اور وہ اسکول کے اندر یا باہر ملنے والی مضرِ صحت چیزوں سے بھی محفوظ رہے گا۔  


 
گرلڈ چیز سینڈوچ۔
مزیدار گرلڈ چیز سینڈوچ صرف نو عمر بچوں اور بڑوں میں ہی مقبول نہیں بلکہ اسکول جانے کی عمر کے چھوٹے بچے بھی گرلڈ چیز سینڈوچ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ بہت سے لوگ صبح صبح اٹھ کر کھانے پکانے کے کام میں کاہلی برتتے ہیں اور بچوں کو کچھ پیسے دے کر یا ایسے ہی اسکول بھیج دیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچے اپنی مرضی سے یا دوسرے بچوں کی دیکھا دیکھی ایسی سستی اور مضرِ صحت چیزیں کھا لیتے ہیں جو ان کے ننھے منے پیٹ اور صحت کے لئے مناسب نہیں ہوتیں۔ اس لئے آپ کو چاہیے کہ سستی او رکاہلی کو ایک طرف رکھیں اور اپنے بچے کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اسے دوپہر کو کھانے کے لئے کوئی اچھی سی چیز بنا کر دیں۔ گرلڈ چیز سینڈوچ کو بنانے میں صرف 10 منٹ لگتے ہیں اور یہ محض تین چیزوں کے امتزاج سے تیار ہو جاتا ہے یعنی مکھن چیز اور ڈبل روٹی۔ اس مزیدار پکوان کو بنانے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور گرلڈ چیز سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھائیں تاکہ آپ کا بچہ اپنی صبح کا آغاز مزیدار گرلڈ چیز سینڈوچ سے کرے اور دن بھر صحت مند اور توانا رہے۔
 


 
ہاٹ ڈاگ سینڈوچ
صرف چار چیزوں اور 5 منٹ کی محںت سے آپ اپنے بچوں کے لئے یہ مزیدار کھانا تیار کرسکتے ہیں۔ اگر کسی روز آپ کو اٹھنے میں دیر ہو جائے اور آپ کے بچوں کے اسکول جانے میں 5 منٹ سے بھی کم وقت ہو تو سیدھے کچن میں جائیں اور  مزیدار ہاٹ ڈاگ سینڈوچ بنالیں۔ اگر آپ کو صبح اٹھنے میں ہمیشہ دیر ہو جاتی ہے اور آپ عین وقت پر اٹھ پاتے ہیں تو ہاٹ ڈاگ سینڈوچ کے لئے ساسیج رات کو ہی بنا کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں تاکہ صبح آپ کا وقت اور محنت دونوں بچ سکیں۔ ہاٹ ڈاگ سینڈوچ بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
 


 
فروٹ کریم
دودھ سے بننے والی مصنوعات کے بارے میں سبھی جانتے ہیں کہ پروٹین اور کیلشیم کی بڑی مقدار ان میں پائی جاتی ہے جو اسکول جانے والے بچوں کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اگر ان میں پھلوں کی آمیزش بھی کردی جائے تو یہ ایک صحت مند اور مزیدار کھانا بن جاتا ہے جو آپ کے بچے کو دن بھر توانا اور چست رکھتا ہے۔ گاڑھی اور مزیدار کریم میں پھلوں کے قتلے ڈال کر شاندار فروٹ کریم بنائیں، اسکول کے بچوں کو دوپہر کے کھانے میں دینے کے لئے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر مزیدار فروٹ کریم بنانے کی آسان ترکیب جانیں اور اپنے بچے کو گھر کے بنے ہوئے صحت مند کھانوں کی طرف راغب کریں۔
 


 
چھوٹا پیزا شِکم ُپر۔
یہ ایک چھوٹی سی مگر دیر پا اثر رکھنے والی مزیدار چیز ہے اسے عموماً دن کے درمیانی حصے میں ہلکی پھلکی غذا کے طور پر کھایا جاتا ہے مگر آپ اپنے بچوں کو لنچ کے طور پر بھی کھانے کے لئے دے سکتے ہیں۔ بچوں کو عموماً چیز سے بھرے کھانے پسند ہوتے ہیں اس لئے چیز بھرا یہ چھوٹا پیزا آپ کے بچے کو بہت پسند آئے گا جبکہ اس میں شامل زیتون، مشروم، ڈبل روٹی اور دیگر غذائی اجزا آپ کے بچے کو ضروری توانائی بھی فراہم کریں گے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ اسے بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔
 


 
چکن میکرونی سلاد۔
عموماً بچے سبزیاں کھانا اسی وقت پسند کرتے ہیں جب وہ کسی ایسی چیز میں شامل ہوں جنہیں وہ شوق سے کھاتے ہوں۔ اسی لئے ہمارے ماہر شیف نے چکن میکرونی سلاد بنائی ہے جو بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ اس میں شامل سرسوں، مایونیز، نباتات، مسالے اور سبزیاں مل کر ایک انوکھا اور مزیدار پکوان بناتی ہیں جو آپ کے بچے کو اسکول لنچ ٹائم میں دینے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ اسے بنانا بھی بہت آسان ہے اور ذرا سی توجہ صرف کرکے کوئی بھی اسے آسانی سے بناسکتا ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ اس کی آسان ترکیب سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ 
 


 
بٹرڈ ایگ ویج سینڈوچ۔
یہ ایک انتہائی آسان اور صحت بخش پکوان ہے جس میں چند انتہائی سادہ اجزا ڈالے جاتے ہیں ساتھ میں توانائی بخش سبزیوں کی آمیزش اسے آپ کے بچے کے لئے اور زیادہ پُر کشش اور پُر لطف بناتی ہے۔ اسے آسانی سے گھر پر بنایا جا سکتا ہے۔ اسے پہلی بار کھانے کے بعد آپ کا بچہ بار بار کھانے کی فرمائش کرے گا۔ اسکول میں لنچ کے وقت کھانے کے لئے بھی یہ بہترین انتخاب ہے۔ 


 
دودھ کے ساتھ چاکلیٹ چِپ کوکیز۔
کوئی بچہ ایسا نہیں ہے جسے مزے دار کوکیز پسند نہ ہوں خاص طور پر چاکلیٹ چِپ کے ساتھ کوکیز ہوں تو بچے خوشی سے نہال ہو جاتے ہیں۔ آپ کے بچے اگر اس مزیدار پکوان کو اسکول لے کر جاتے ہیں تو یقیناً اگلے دن آپ کو اپے بچے کے دوستوں کے لئے بھی کچھ اضافی کوکیز تیار کرنا پڑیں گی۔ چاکلیٹ چِپ اور مزیدار کوکیز میں اگر تھوڑا سا دودھ ملا لیا جائے اس کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مزیدار چاکلیٹ چِپ کوکیز بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔ 
 


 
حمس۔
یہ ایک اور صحت بخش اور مزیدار پکوان ہے۔ مشہورِ زمانہ عربی پکوان شوارمہ کے ساتھ ایک اور نام جو زبان زدِ عام ہے وہ ہے حمس اور اسے کئی طریقوں سے کھایا جاسکتا ہے۔ یہ بھی ایک مقبول ترین عربی ڈش ہے جس میں شامل غذائی اجزا اسے قوت بخش اور لذیذ بناتے ہیں۔ اس کے انوکھے ذائقے کی بنا پر ایک بار کھانے کے بعد اسے بار بار کھانے کو جی چاہتا ہے۔ آپ کے بچے کے اسکول ٹائم میں کھانے کے لئے یہ بہترین پکوان ہے۔ نیچے دیئے گئے لنک پر جا کر آپ مزیدار حمس بنانے کی آسان ترکیب جان سکتے ہیں۔ تو کیوں نہ آج ہی اسے ٹرائی کیا جائے۔
 


 
ہمیں امید ہے کہ یہ چند مزید دار پکوان آپ کو پکانے میں بھی لطف آئے گا اور کھانے میں بھی کیونکہ یہ پکوان پکانے میں جتنے آسان ہیں کھانے میں اتنے ہی لذیذ اور بے مثال ہیں۔ لہٰذا ان مزیدار پکوانوں کو بنا کر کھائیں اور ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ 


 

null

بطور پاکستانی، اچھا کھانا میرے لیے ہمیشہ سے تسلی بخش رہا ہے۔ کیا یہ میں ہی ہوں جو اچھا کھانا کھا کے خوش ہوتی ہوں یا میرے ابو جو خود مجھے اسکول جانے پر ٹوفی کی آفر کرتے تھے۔۔۔کھانے کا تعلق ہم لوگوں کے لیے کچھ اور ہی ہے۔اس سے ہمارے جذبات بھی جڑے ہوئے ہیں ۔یہ لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔میں نے فوڈ ٹریبیون کیلئے لکھنا ہی کھانے کی محبت میں شروع کیا۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں