پانچ مشروبات جو آپ کو رمضان کے دوران توانا اور سیراب رکھیں گے

پانچ مشروبات جو آپ کو رمضان کے دوران توانا اور سیراب رکھیں گے

پانچ مشروبات جو آپ کو رمضان کے دوران توانا اور سیراب رکھیں گے

 رمضان المبارک کے دوران متوازن غذا لینا اور خود کو ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے تاکہ آپ دن بھر توانا اور متحرک رہیں۔ موجودہ منظرنامے میں فضا میں کورونا وائرس کی موجودگی کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں خیال رکھنا اور اپنی غذا کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی طرح  ہائیڈریٹ یعنی سیراب رہیں اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اپنے جسم کے مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لیے اپنے نعمت خانے میں مناسب مقدار میں خوراک اور مشروبات رکھتے ہیں اس مقدس مہینے کے دوران خاص طور پر موسم گرما کے دنوں میں خود کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔
ذیل میں ہم آپ کے لیے پانچ ایسے مزیدار مشروبات کی فہرست دے رہے ہیں جو دن بھر کے طویل روزے رکھنے کے بعد آپ کو تروتازہ اور متحرک رکھیں گے۔

 

اسٹرابیری ہنی سی۔
یہ لال گلابی، خوش رنگ اور خوش ذائقہ تازہ اسموتھی اسٹرابیری کے موسم کے لیے بہترین ہے۔ اسے بنانا نہایت ہی آسان ہے، جس میں ٹھنڈے میٹھے اور مزیدار ذائقے کے لیے تازہ اسٹرابیری، سوڈا واٹر، کریم اور کچھ اضافی اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ تازگی سے بھرپور اور کسی صحت مند غذا کے خواہشمند ہیں تو یہ مشروب خاص آپ کے لیے ہی ہے۔
اسے بنانے کی آسان ترکب جاننے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

۔  تربوز کا شربت

بدن میں پانی کی کمی کو دور کرکے راحت پہنچانے والا تربوز کا شربت گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے بہترین چیز ہے، اسے ضرور پینا چاہیے۔ تربوز ایک ایسا پھل ہے جو متعدد صحت بخش اجزا سے لبریز ہے، یہ چونکہ با نوے فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے تو گرمیوں کے اس موسم میں تربوز کا استعمال آپ کو مکمل طور پر سیراب رکھنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔ گرمی کے موسم میں طویل روزے کے بعد افطاری میں اسے پینے سے نہ صرف دن بھر کی تھکان دور ہو جاتی ہے بلکہ صحت سے جُڑے بیشتر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔
اسے بنانے کی آسان ترکب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔


فورہیون موکٹیل۔
مزیدار موکٹیل بنانے کے لیے اس ترکیب میں چار مختلف موسمی پھلوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس موسم بہار میں انناس، انار اورنج اور لیموں کے رس کے شاندار امتزاج سے بنے زبردست مشروب سے لطف اندوز ہوں جو انتہائی ٹھنڈی تاثیر والا، صحت بخش اور تازہ دم کردینے والا ہے۔ آپ سوڈا واٹر کو سافٹ ڈرنک کے ساتھ تبدیل کرکے اپنے ذائقے اور پسند کے مطابق اسے مزید میٹھا بنا سکتے ہیں۔ اس کی لذت میں مزید اضافے کے لیے اس میں کچلی ہوئی برف شامل کرنا ہرگز نہ بھولیے گا۔
اسے بنانے کی آسان ترکب جاننے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

۔ لیموں پانی

پودینے اور لیموں کا بہترین ذائقہ لیے ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار لیموں پانی گرمیوں کے موسم میں پینے کے لیے بہترین مشروب ہے۔ برصغیر میں لیموں پانی کو کلاسیکی مشروب کی حیثیت حاصل ہے۔ اسے معدے اور جگر کی گرمی کے خاتمے کے لیے بھی نوش کیا جاتا ہے۔ طویل روزے کے بعد افطاری میں پینے کے لیے لاجواب ہے۔ فرحت اور تازگی کے حصول کے لیے اسے ایک بار ضرور چکھ کر دیکھیں۔
اسے بنانے کی آسان ترکب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔


چاکلیٹ پی نٹ بٹر اسموتھی۔
فٹنس کے شوقین افراد کے لیے کچھ خاص اہمیت رکھنے والی یہ اسموتھی لاجواب اور بے مثال ہے۔۔ اگر آپ توانائی اور صحت سے بھرپور آپشن کی طرف جانے کے لیے پروٹین شیک کا انتخاب کرنا چاہ رہے ہیں تو یہ مزیدار چاکلیٹ پی نٹ بٹر اسموتھی آپ ہی کے لیے ہے۔ کیلے اور دیگر غذائی اجزا سے بھرپور اسموتھی ضرور ٹرائی کریں۔ یہ ایک بہترین مشروب ہے جو آپ کے جسم کو توانائی سے بھر دے گا۔
اسے بنانے کی آسان ترکب جاننے کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

 

گرمیوں کے ان طویل روزوں کے دوران موسم کا اثر آپ کو بیمار اور سست کرسکتا ہے اس لیے  ٹھنڈے ماحول میں رہنے کی کوشش کریں ، بلاوجہ باہر جانے سے گریز کریں اور اچھی مقدار میں سیال اشیاء کا استعمال کریں جیسے کہ اوپر کچھ آپشنز دیئے گئے ہیں۔ ان فرحت بخش اور تازگی بھرے مشروبات کو استعمال کریں اور اپنی رائے ہمارے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولیں! 

not null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

مترجم : سید کامران علی شاہ

 

اپنی رائے دیں

 

رائے (1)

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں