جب آپ پاکستان میں ہوں تو یہ پانچ روایتی ڈشز ضرور ٹرائی کریں

جب آپ پاکستان میں ہوں تو یہ پانچ روایتی ڈشز ضرور ٹرائی کریں

جب آپ پاکستان میں ہوں تو یہ پانچ روایتی ڈشز ضرور ٹرائی کریں

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خاص جڑی بوٹیوں اور مسالوں کی لامحدود مقدار کی وجہ سے پاکستان کے پاس سب سے زیادہ اور مختلف اقسام کے ذائقہ دارپکوانوں کی تراکیب موجود ہیں۔ ان سب ذائقوں کے علاوہ، ہر روایتی ڈش کا اپنا ایک الگ تاریخی پس منظر ہے۔ ہر مخصوص کھانا خود کو ایک الگ صوبے سے منسلک جوڑتا ہے، صحراؤں سے لے کر دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں تک مختلف جغرافیائی حصوں میں مختلف ترکیبوں کی ایک وسیع اقسام موجود ہے جن میں سے ہر ایک انوکھی کہانی اور منفرد ذائقہ رکھتا ہے۔ 

 1 ۔  بریانی:

جب بات پاکستانی پکوانوں کی ہو تو ہم بریانی کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ یہ ایک ایسی ڈش ہے جس کو ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ یہ شاندار چاول کی ڈش مرغی یا گائے کے گوشت اور مزیدار پیلے چاولوں  کا زبردست امتزاج ہے۔ اس کی تیاری میں شامل کی گئی مختلف جڑی بوٹیاں اورمسالوں  کی منفرد  ورائٹی، اس کی لذت میں بے پناہ اضافے کا باعث بنتی ہیں اور اس کو خوبصورت زردی مائل سنہرا رنگ حاصل ہوتا ہے، جو  دیکھنے والوں کا دل للچا دیتا ہے۔ جب آپ پاکستان میں ہوں تو کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بریانی ایک ضروری ڈش ہے اور ہمارے خیال میں یہ روایتی پاکستانی پکوان کی فہرست میں ہمیشہ سر فہرست رہے گی۔
فوڈ ٹریبیون کی یہ بریانی  کی ترکیب ضرور آزما کر دیکھیں
 

2 ۔ نہاری:
ایک اور روایتی پکوان جس سے پاکستانی لطف اندوز ہوتے ہیں وہ ہے نہاری۔ اسکا  گاڑھا اور مزے دار سالن ملک بھر میں مشہور ہے۔ یہ پکوان اہم مواقع پر مہمانوں کو خصوصی طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ نہاری کی تیاری میں گوشت کے بہترین قتلے استعمال کئے جاتے ہیں جسے رات بھر ہلکی آنچ پر منفرد مسالوں میں پکایا جاتا ہے۔ لمبے عرصے تک پکانے کےسبب یہ ڈش ذائقوں کو اچھی طرح جذب کرکے کھانے کا لطف دوبالا کردیتی ہے۔ 
 ہمارے خیال میں نہاری دنیا بھر میں پکنے والے گوشت کے خوش ذائقہ پکوانوں میں سے ایک ہے۔  

3 ۔ حلیم :
حلیم ایک مزے دار، لذیذ اور مسالے دار ڈش ہے۔ یہ ان متعدد روایتی غذائی اجناس کا مکسچر ہے جو پاکستانی کھانوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ  گندم ، جو ، گائے ، بکرے یا پھر مرغی کے گوشت کے شاندار امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اسے ہلکی آنچ پر دیر تک پکا کر تیار کیا جاتا ہے تاکہ  دال اور مسالوں کا  گوشت کے ساتھ بہترین ذائقہ کشید کیا جاسکے۔ گاڑھا اور گھٹا ہوا حلیم کھانے والوں کو انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردیتا ہے۔ اپنے منفرد ذائقوں کی بدولت یہ پاکستان میں ٹرائی کرنے والا ایک ضروری پکوان ہے۔

فوڈ ٹریبیون کی یہ بیف حلیم کی ترکیب ضرور آزمائیں

4 ۔ کڑاہی:

یہ بھی بریانی ہی کی ٹکر کا ایک بے حد لذیذ پکوان ہے اور پورے پاکستان میں کڑاہی کے بے شمار شائقین بھی ہیں۔ پورے ملک میں آپ کو کڑاہی کی متعدد الگ الگ اور مزیدار قسمیں ملیں گی۔ اسے ایک گول برتن میں پکایا جاتا ہے جسے "کڑاہی" کہتے ہیں۔ روایتی کڑاہی پیاز، ٹماٹر، اور بکرے ، گائے ، یا مرغی کے گوشت یہاں تک کہ جھینگوں سے بھی تیار کی جاتی ہے۔ کڑاہی کی لذت میں مزید اضافے کے لیےاسے نان اور سلاد کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ کڑاہی وہ پاکستانی کھانا ہے جسے ہر ایک کو ضرور کھانا چاہیے۔
 


5 ۔ پایا :

پائے کا آسان مطلب ٹانگیں یا پائوں ہیں۔ یہ وہ خوش ذائقہ، لذیذ اور شوربے والی پاکستانی ڈش ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں یہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ ایک انتہاہی بنیادی مگر تیاری کے لحاظ سے پیچیدہ ڈش ہے۔  پایوں کو پکانے کا عمل تھوڑا سا مشکل تو ہے مگر اس محنت کے نتیجے میں بننے والی شاندار ڈش کو کھانے والے انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں ۔ پائے کا بہترین ذائقہ کشید کرنے کے لیے انہیں دھیمی آنچ پر پوری رات کے لیے یا  دیر تک پکایا جاتا ہے، تاکہ ان کا اصل اور روغنی ذائقہ مستحکم ہوسکے۔ اس کے بنیادی اور ضروری اجزاء میں پیاز، لال تیل، منفرد مسالے اوراس ڈش کی سب سے اہم چیز ایک بڑا پیالہ جو گائے، بکرے یا بھینس جس کے بھی آپ پائے پکارہے ہیں اسکی ہڈیوں سے بھرا ہوا ہو یہ تمام چیزیں شامل ہیں۔ یہ ذائقوں سے بھرپوراور ایک لیسداراور رسیلی ڈش ہے جو گرما گرم روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔ ان کی شاندار مہک آپ کی بھوک کو عروج پر پہنچادے گی اور یہ خاص ڈش آپ پاکستان میں کبھی بھی مس نہیں کرنا چاہیں گے۔
 

اگرچہ پاکستان میں اور بھی بہت سارے دوسرے مزیدار پکوان اوردل للچا دینے والے ذائقے ہیں جو آپ ٹرائی کرسکتے ہیں ، لیکن جب بھی آپ پاکستان کا چکر لگائیں تو یہ پانچ خاص ڈشز ضرور آزما کر دیکھیں۔ ان کےمنفرد اور انوکھے ذائقے منہ کامزہ خوشگوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لاجواب اور اشتہا انگیز کھانے کے چسکے کو بھی ضرور پورا کردیں گے۔

null

ایسا شخص جسے کھانوں سے بہت محبت ہے،مجھے لکھنا بھی نا قابل بیان حد تک پسند ہے۔ یہاں آپ سے ان بلاگز کے ذریعے اپنے کچھ ذاتی خیالات شیئر کر رہی ہوں۔

 

اپنی رائے دیں

 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں