رمضان المبارک کی خیر و برکات میں کھانا پینا بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے اور یہ تو طے ہے ہی کہ میٹھے کے بغیر کھانا مکمل نہیں ہوتا۔
رمضان المبارک کے دوران عبادات اور روز مرہ معمولات کی ادائیگی کے باعث آپ کے لیے دن گزارنا کبھی کبھی دشوار ہوجاتا ہے جس کے باعث آپ کسی اور چیز کے بارے میں سوچ ہی نہیں پاتے۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ آپ کو اس چکرادینے والے معمولات سے نکالنے کے لیے ایک چیز ہے جو آپ کے بدن سے یہ ساری تھکان نچوڑ کر آپ کو تازگی سے بھر دیتی ہے اور وہ ہے ڈیزرٹ۔
رمضان کے آخری چند دنوں سے لطف اندوز ہونے میں مدد کی غرض سے ہم نے آپ کے لیے منہ میں پانی لے آنے والے کچھ ڈیزرٹس کو تیار کیا ہے۔ روزہ رکھنے کا ایک سخت اور پورا دن مکمل کرنے پر افطاری کے دستر خوان کو شاندار بنانے والے یہ کچھ انتہائی آسان اور لذیذ ڈیزرٹس آپ کو ایک زبردست مزے سے ہمکنار کریں گے۔ آئیں اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
۔ چاکلیٹ موس۔
چاکلیٹ موس کو مزے کی دنیا میں ایک کلاسیکی حیثیت حاصل ہے جو مزے دار چاکلیٹ کی لذت سے مالا مال، کریمی اور نرم و ملائم ہیں۔ اپنی افطار ٹیبل کو شاندار بنانے کے لیے چاکلیٹ موس کی یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔ اس میٹھے پکوان کو بنانے میں صرف چار اجزاء استعمال کیے جاتے ہیں، جن سے کوئی بھی لطف اٹھا سکتا ہے۔ اگر آپ گھر میں ایک آسان میٹھا ٹرائی کرنے کی کوشش میں ہیں تو یہ نسخہ خاص طور پر آپ کے لیے ہی ہے۔ پھینٹی ہوئی کریم اور چاکلیٹ کے ٹکڑوں کے ساتھ گارنش کریں اور ٹھنڈے میٹھے چاکلیٹ موس کو انجوائے کریں اور نہایت شاندار نرم و ملائم اور کریمی ذائقے کی منفرد دنیا میں کھو جائیں۔
مزیدار چاکلیٹ موس بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
۔ ہوم میڈ فالودہ۔
یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ فالودہ مغلوں کی تخلیق ہے۔ لذت اور تازگی سے بھرپور ٹھنڈے میٹھے مزے دار فالودے کو جیلی، پستے، بادام، کھویا، دودھ، عرقِ گلاب اور زعفران جیسے لوازمات کے امتزاج سے بنایا جاتا ہے۔ مزے دار، میٹھا، تروتازہ، خوشبو دار، کرنچی اور ٹھنڈا میٹھا مشروب جوآپ کے لیے لذتِ کام و دہن کا بہترین سامان فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک مکمل اور بہترین نسخہ خاص طور پر آپ کے لیے ہے جو لذت اور تازگی سے بھرپور ہے۔ اسے ایک گرم اور تھکا دینے والے دن کے اختتام پر ضرور ٹرائی کریں جو آپ کو تازگی اور توانائی کی ایک نئی لہر سے روشناس کرے گا۔ خاص طور پر رمضان المبارک کے دنوں میں ایک طویل روزے کے بعد افطاری میں اگر آپ کو ٹھنڈا میٹھا مزیدار فالودہ مل جائے تو آپ کی طبیعت ہشاش بشاش ہوجائے گی۔
ٹھنڈا میٹھا فالودہ بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
۔ ساگودانہ کھیر۔
یہ ایک ایسی لذیذ اور میٹھی ڈش ہے جو ساگودانے اور دودھ کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے اور اسے خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے۔ یہ میٹھا اور مزیدار پکوان صحت کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے اس لیے اسے زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ اس کے بہت سے جسمانی فوائد ہیں جیسے کیلشیم، وٹامنز اور آئرن کی فراہمی وغیرہ۔ یہ میٹھا چھوٹے بچوں کی نشوونما کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
اسے بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
4۔ فروٹ ٹرائفل۔
میٹھے اور مزے دار فروٹ ٹرائفل کو ایک پیالے میں تین تہوں کی صورت میں سجا کر پیش کیا جاتا ہے، یہ کیک، پُڈنگ، بہترین بالائی اور کٹے ہوئے پھلوں کا شاندار مرکب ہے جس میں اپنی پسند اور ذوق کے مطابق بیریز بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ اہل خانہ کے مل بیٹھنے یا کسی تہوار کے موقع پر اسے ٹھنڈا کرکے رات کے کھانے کے بعد میٹھی ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
رمضان المبارک میں اپنی افطاری کی ٹیبل کو فروٹ تڑائفل سے سجانا ایک خوشگوار عمل ہوسکتا ہے جس سے آپ اپنے اہل خاہ کے دل جیت سکتے ہیں۔ ۔ یہ مزیدار میٹھا کھانے میں جتنا لذیذ اور فرحت بخش ہے، بنانے میں بھی اتنا ہی آسان ہے۔
مزیدار فروٹ ٹرائفل بنانے کی آسان ترکیب جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔
فوڈ ٹریبیون کے ذریعے پیش کردہ یہ انتہائی آسان اور قابل انتخاب میٹھی ترکیبیں ضرور آزمائیں۔ یہ ڈیزرٹس یقیناً آپ کی میٹھا کھانے کی تمام تر خواہشوں کو پورا کریں گے اور آپ کے افطار مینو کو ناقابل شکست بنا دیں گے۔
اپنی رائے دیں