کھیرے کے قتلے کیسے بنائیں؟

(7181 وِیوز)

کھیرے کو دنیا بھر میں سلاد کے پیالے کا مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے اور اسے لاکھوں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں

کھیرے کو دنیا بھر میں سلاد کے پیالے کا مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے اور اسے لاکھوں لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ بیل سے اگنے والی سبزیوں اور پھلوں میں کھیرے کو اپنی افادیت اور مختلف طبی فوائد کی بنا پر خاص اہمیت حاصل ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کھیرا چین میں پیدا ہوتا ہے جبکہ ترکی اور ایران اس کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بہترین غذائیت کا حامل کھیرا وزن میں کمی کرنے میں مدد دیتا ہے، خون میں شوگر کی مقدار کم کرتا ہے اور آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا شکار ہونے سے بچاتا ہے۔ کھیرے کا استعمال گرمیوں کے موسم میں دھوپ کی حدت سے ہونے والی چھبن کو بھی کم کرتا ہے۔

                                 خریداری
اس سے پہلے کہ ہم کھیرا کاٹنے کے اپنے اصل مدعے پر آئیں آپ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ درست کھیرا خریدنے کا عمل بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کھیرا کاٹنے کا۔ اس لئے آپ جب بھی خریداری کے لئے جائیں تو پہلے کھیرے کو اچھی طرح جانچ لیں، اگر اس کی رنگت گہری سبز ہے جلد شفاف اور بے داغ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کھیرا تازہ ہے۔ بہترین کھیرا ٹھوس اور سیدھا ہوتا ہے اگر اس میں بل ہو یا مڑا تڑا ہو تو اسے خریدنے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کھیرا اندر سے خراب نکل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیرے خریدتے وقت یہ خیال بھی رکھیں کہ چھوٹے چھوٹے اور مناسب حجم کے کھیرے خریدیں کیونکہ بہت بڑے اور پھولے ہوئے کھیرے اندر سے پکے ہوئے نکلتے ہیں اور ان کے ذائقے میں کسیلا پن نمایاں ہوتا ہے۔ جبکہ چھوٹے کھیرے رسیلے اور لذیذ ہوتے ہیں جبکہ ان کے بیج بھی نرم اور چھوٹے ہوتے ہیں۔ جن کھیروں پر زردی مائل داغ دھبے ہوں یا ان کی جلد مرجھائی ہوئی ہو انہیں خریدنے سے گریز کریں کیونکہ ایسے کھیرے باسی اور کڑوے کسیلے ہوسکتے ہیں۔

                                 محفوظ کرنا
بدقسمتی سے کھیرے جلدی خراب ہو جاتے ہیں خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں کھیروں کو زیادہ دیر تک رکھنے کے بجائے جلدی جلدی استعمال کر لینا چاہیے۔ تاہم اگر آپ انہیں اچھے طریقے سے محفوظ کریں تو یہ کئی دن تک آپ کے کام آ سکتے ہیں اس لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ کھیروں کو پلاسٹک کے کسی تھیلے میں ڈال کر ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں اس طرح یہ کھیرے کم از کم ایک ہفتے تک کار آمد رہ سکتے ہیں۔ اس عمل کے دوران ایک بات کا دھیان رہے کہ ریفریجریٹر کا درجہ حرارت نقطہ انجماد کے بجائے عمومی ٹھنڈا ہونا چاہیے۔ کھیروں کو محفوظ رکھنے کے لئے ریفریجریٹر کا بہترین درجہ حرارت 41 ڈگری فارن ہائیٹ ہے۔    
قتلے بنانا
پہلا قدم: کھیرے کے دونوں سروں کو کاٹ دیں۔ 

 دوسرا قدم: اب کھیرے کے چھوٹے چھوٹے گول گول قتلے بنالیں. 


 
 


اب ان قتلوں کو چاہیں تو سلاد میں استعمال کریں یا کسی اگلے کام کے لئے پلاسٹک کے تھیلے میں بھر کر ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں۔

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں