ادرک کو کیسے کاٹیں۔؟

(34884 وِیوز)

ادرک ایک ایسی سبزی ہے جسے دنیا بھر میں مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں


ادرک ایک ایسی سبزی ہے جسے دنیا بھر میں مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم بھارت اور چین میں ادرک کو نباتات کا درجہ حاصل ہے اور اسے مختلف ادویہ کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ادرک میں قدرت نے متعدد صفات رکھی ہیں اور اس میں کئی بیماریوں کا علاج بھی پوشیدہ ہے۔ ادرک متلی اور قے کی شکایت میں کمی کرتا ہے۔ بھوک کو بڑھاتا ہے، اسہال کی شکایت دور کرتا ہے اور اسہال کے دوران ہونے والے درد میں کمی لاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک کھانے سے دل کے امراض میں کمی آتی ہے، خون میں شوگر کی مقدار کم رکھنے میں مدد دیتا ہے، بد ہضمی دور کرتا ہے، خواتین میں مخصوص ایام کے دوران ہونے والے درد میں کمی لاتا ہے، دماغی کارکردگی میں بہتری لاتا ہے اور انسانی یادداشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

                             خریداری
بہترین ادرک خریدنے کے لئے سب سے پہلے اسے دبا کر دیکھیں اگر ادرک صحت مند، صاف ستھرا، بے داغ اور ٹھوس ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ تازہ ہے کیونکہ ادرک کافی عرصے تک خراب نہیں ہوتا اس لئے خریدنے کے کئی دن بعد بھی آپ اسے حسبِ ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔ خریداری کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیں کہ ادرک پلپلا، داغدار اور جھریوں بھرا یعنی مرجھایا ہوا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ تمام علامات بتاتی ہیں کہ ادرک باسی ہو چکا ہے اور اس کے بہت جلد خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
                    

محفوظ کرنا
ادرک کو محفوظ کرنے اور کئی دن تک استعمال کرنے کے متعدد طریقے ہیں جن کے زریعے آپ اسے ممکنہ حد تک تازہ اور کارآمد رکھ سکتے ہیں۔ ادرک کو محفوظ کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے ٹشو پیپر میں لپیٹ کر ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیا جائے یا اسے کسی منہ بند جار میں رکھ دیں۔ ادرک کو بغیر چھیلے کسی پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال کر رکھ لیں اس طریقے سے بھی ادرک کئی روز تک کار آمد رہ سکتا ہے۔
کاٹنا
پہلا قدم: اس کا چھلکا اتار لیں

 


دوسرا قدم: اب اس کے لمبے اور باریک ٹکڑے کاٹ لیں

تیسرا قدم: اسے لمبائی کے رخ پر ہوائیوں کی شکل میں کاٹیں

چوتھا قدم: اس کے مزید چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑے کرلیں۔
 

اب آپ کو یہ کرنا آگیا ہے، آپ جب چاہیں ادرک کو چھیلنے کے بعد کاٹ کر اس کا پیسٹ بنالیں اور ریفریجریٹر میں محفوظ کرلیں یا اس کی پتلی اور لمبی ہوائیاں بنالیں تاکہ کسی بھی پکوان پر سجاوٹ کے کام آسکے۔
 

اپنے ان باکس میں ترکیبیں، تجاویز اور خصوصی پیشکشیں حاصل کریں