ویجیٹیبل فرائڈ رائس

(12321 وِیوز)

کیا آپ گھر میں ہر وقت سادہ چاول کھانے سے تنگ آگئے ہیں؟ اس ویجیٹیبل فرائڈ رائس کی ترکیب میں سفید چاولوں کے ساتھ مختلف سبزیوں اور مرچ کا شاندار امتزاج آپکو ذائقے کی انوکھی دنیا میں لے جائے گا۔ ان چاولوں کواپنی پسندیدہ گریوی کے ساتھ مزے سے کھائیں اور لطف اٹھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Mins
  • 10 Likes

اجزاء

    • تیلٓدھا کپ
    • انڈہایک
    • شملہ مرچدو کٹی ہوئی
    • گاجر2 کٹی ہوئی
    • بند گوبھیآدھی کٹی ہوئی
    • چاولآدھا کلو، بھیگے اور ابلے ہوئے
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • سویا ساسدو کھانے کے چمچ
    • ہری پیازایک کٹی ہوئی

ترکیب

  • چاول کے لیے ، ایک برتن میں تیل ڈالیں۔
  • اب اس میں پھینٹا ہوا انڈہ ڈالیں اور فرائی کرلیں۔
  • اب اس میں شملہ مرچ ، گاجر ، اور بند گوبھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈالیں اورتمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں ۔
  • اب اس میں نمک ، کالی مرچ اور سویا ساس شامل کرلیں۔
  • اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور اوپر سے ہری پیاز ڈال دیں۔
  • مزیدار ویجیٹیبل فرائیڈ رائس سے لطف انداز ہوں.
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)