جھینگا کڑاہی

(26925 وِیوز)

تازہ جھینگوں کو مسالے دار گریوی میں ٹماٹر، مسالے اور دہی کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ کڑاہی پتیلے جیسی ایک گول دیگچی ہوتی ہے جو ہلکی گریوی والی ڈش بنانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ جھینگا کڑاہی کو نان اور چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Mins
  • 8 Likes

اجزاء

    • تیل½ کپ
    • چھینگے1 کلو
    • ٹماٹر، کٹے پوئے3 عدد
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ½ چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا½ چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہ½ چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • ناریل کے دودھ کا پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ½ چائے کا چمچ
    • دہی¼ کپ
    • تازہ دھنیاگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں، جھینگوں کو ڈال کر فرائی کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
  • اب ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ٹماٹروں کو بھون لیں۔
  • اب کٹی ہوئی لال مرچ، گرم مسالہ، پسی ہوئی لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر، پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، نمک حسب ذائقہ، کوکونٹ پاؤڈر ڈال کر بھون لیں۔
  • اب ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھے سے بھونیں۔
  • اب جھینگے ڈال کر اچھے سے پکا لیں۔
  • اس کے بعد دہی ڈال کر مکس کریں اور سات سے آٹھ منٹ کے لیے ڈھانک کر پکائیں۔
  • ہری مرچیں اور دھنیا سے گارنش کریں۔
  • مزے دار جھینگا کڑاہی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟