ٹماٹر پیاز بھاجی

(11768 وِیوز)

ٹماٹر، پیاز اور مسالوں کا بہترین امتزاج، بھارت کا ایک مقبول ترین پکوان، سبزیو خور افراد کے لئے ٹماٹر، پیاز بھاجی کسی نعمت سے کم نہیں۔ کم کیلوری کے کھانے پسند کرنے والے خواتین و حضرات بھی اس عمدہ پکوان سے اچھی طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ دوپہر کے یا رات کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب، اسے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا گرم نان کے ساتھ مزے اڑائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • زرد ثابت سرسوں ایک چائے کا چمچ
    • کالی ثابت سرسوں آدھا چائے کا چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو سے تین عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کالی اور زرد سرسوں کے دانے ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں پیا زڈالیں اور بھونیں پھر اس میں ٹماٹر شامل کریں اور تین منٹ تک اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں نمک ڈالیں پھر ہلدی، لال مرچ، پسا ہوا زیرہ اور دھنیا پائوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس پر ڈھکنا دے کر 8 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر دھنیا چھڑک کر سجا لیں۔
  • مزیدار ٹماٹر پیا زبھاجی تیار ہے۔ نیچے دئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟