سویٹ اینڈ سار تھائی ونگز

(4251 وِیوز)

یہ مزیدار چکن ونگز خصوصی کیناس تھائی میٹھی مرچ کی چٹنی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی جاتی ہیں جو اس ڈش میں ذائقہ کی ایک اضافی پرت کا اضافہ کرتی ہیں۔ تھائی لینڈ میں پیدا ہونے والی اس ڈش میں مسالہ کی سطح کو آپ کی لذت کام و دہن کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ گھر پر بنانا آسان ہے اور تلی ہوئی مرغی کے ونگز کے ساتھ ایک مزیدار پکوان ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 35 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • کٹی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • چکنتین سو گرامز
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کالی مرچایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • آٹاحسبِ ضرورت
    • پانیحسبِ ضرورت
    • پسی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • آٹاحسبِ ضرورت
    • پانیحسبِ ضرورت
    • پسی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کناس تھائی سویٹ چلی ساسآدھا کپ
    • سراچا ٹومیٹو کیچپآدھا کپ
    • دھنیاایک کھانے کا چمچ
    • تلگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک برتن میں چکن ونگز ڈالیں، اس میں تیل، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس برتن کو شیٹ سے اچھی طرح ڈھانپ دیں اور آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
  • کوٹنگ کے لیے دو الگ الگ برتنوں میں پانی اور آٹا لیں۔
  • اب اس میں چلی پائوڈر، نمک اور آٹا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب چکن ونگز لیں اور اسے آٹے میں ڈبو کر اچھی طرح کوٹنگ کرلیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈالیں پھر آٹے کی کوٹنگ کریں اسی طرح اس عمل کو دہرائیں۔
  • اب کوٹنگ کیے ہوئے ونگز کو گرم تیل میں کم از کم پانچ منٹ تک تلیں، درمیانی آنچ پر ونگز کی تمام سائیڈوں کو اچھی طرح تل لیں۔
  • اب ان تلے ہوئے ونگز کو نکالیں اور پیپر ٹاول میں رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
  • ساس کے لیے، ایک پیالے میں کیناس سویٹ تھائی چلی ساس ڈالیں، پھر اس میں کیناس سراچا ٹوماٹو کیچپ اور دھنیا ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ان تلے ہوئے ونگز کو ساس میں ڈبوئیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب ان ونگز کو ایک طشتری میں سجائیں اور اوپر سے سجاوٹ کے لیے تھوڑے سے تل چھڑک دیں، گرما گرم مزیدار سویٹ اینڈ سار تھائی ونگز تیار ہیں، انجوائے کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟