سوجی کا حلوہ

(26875 وِیوز)

اگر ہم دیسی ناشتے کی بات کریں تو سوجی کا حلوہ اس کا اہم ترین حصہ ہے جس کے بغیر دیسی ناشتے کا تصور ہی محال ہے۔ حلوہ پوری کے ناشتے میں گرم گرم مزے دار پوریاں، آلو کی ترکاری، چنے کا سالن اور اچار شامل ہے۔ رمضان المبارک میں سحری کے لئے حلوہ پوری کا ناشتہ بہترین اور مکمل غذا ہے جو دن بھر آپ کو چست اور توانا رکھتا ہے۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • گھی ایک کپ
    • سوجی آدھا کلو گرام
    • چینی ایک کپ
    • فوڈ کلر ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک برتن میں ایک کپ گھی کو ڈال کر گرم کریں اچھی طرح گرم ہونے پر اس میں سوجی ڈال کر مکس کریں تاکہ گھی اور سوجی یکجان ہو جائیں۔
  • اب اس میں چینی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں فوڈ کلر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے پستے اور باداموں سے سجالیں۔
  • گرم گرم مزے دار سوجی کا حلوہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)