انڈے کا حلوہ

(18273 وِیوز)

انڈے کا حلوہ سردیوں کی ایک میٹھی سوغات ہے جسے انڈوں کے ساتھ میوہ اور پسی ہوئی الائچی ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس ڈش کو ناشتے میں پوریوں کے ساتھ یا خاص مواقع پر برنچ میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 25 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • گھی1 کپ
    • سوجی1 کپ
    • دودھ½ کپ
    • انڈے ، پھیٹے ہوا4-5 عدد
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • چینی1 کپ
    • زردہ رنگچند قطرے حسب ضرورت
    • کشمش½ کپ
    • بادام، پسے ہوئے3-4 عدد
    • کاجو6-7 عدد

ترکیب

  • ایک درمیانے پتیلے میں مکھن گرم کرلیں اور اس میں سوجی ڈال کر پکالیں۔
  • اب ہلکی آنچ پے اس میں دودھ ڈال کے اچھی طرح ملا لیں۔
  • ملاتے ہوئے اس میں آدھا پھیٹا ہوا انڈا ڈال کر ملاتے رہیں جب تک وہ پک نہ جائے، اس کے بعد اس میں بچا ہوا انڈا ڈال کر بھی ملا لیں۔
  • اب اس میں الائچی پاوڈر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں چینی ڈال کر ملا لیں۔
  • اب چند قطرے کھانے کے رنگ ڈال کر ملاتے رہیں جب تک انڈے پک کر پتیلے کا پیندا نا چھوڑ دیں۔
  • اب اس میں کشمش اور بادام ڈال کر ملا لیں۔
  • پھر کاجو ڈال کر اس کو اچھے سے سجالیں۔
  • مزے دار انڈے کا حلوہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)