اسپاگیٹی بلونگنیس

(8683 وِیوز)

اٹلی کے کلاسیکی کھانوں کا مزہ لئے ایک منفرد اور لاجواب ڈش جسے پاکستان سمیت مشرقی ممالک میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گوشت اور مسالوں کے بہترین امتزاج سے بنی اسپاگیٹی بلونگنیس دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانے کے لئے ایک مکمل اور قوت بخش پکوان ہے۔ اپنے مہمانوں کو متاثر کرنے کے لئے آج ہی اپنے گھر پر بنائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 35 Min
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیل ایک کپ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • بیف کا قیمہ آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • پانی حسبِ ضرورت
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • دیگی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
    • خشک میتھی ایک چائے کا چمچ
    • تلسی کے خشک پتے ایک چائے کا چمچ
    • مکئی ایک کپ
    • لوبیا، پہلے سے بھگو کے رکھا ہوا ایک کپ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک عدد
    • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • پانی ایک لیٹر
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • اسپاگیٹی ایک پیکٹ
    • تیل ایک کپ
    • دھنیا، باریک کٹا ہوا ایک چوتھائی گٹھی

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں تیل لے کر گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
  • اب اس میں بیف کا قیمہ ڈال کر بھونیں اور پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور اس کے بعد پانی ڈالیں۔
  • اب اس میں ہلدی، نمک، پسا ہو ازیرہ، پسی ہوئی لال مرچ اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی دیگی لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس سارے آمیزے کو اچھی طرح کچل لیں اس کے بعد اس میں خشک میتھی اور تلسی کے خشک پسے ہوئے پتے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پہلے سے بھگوئے ہوئے لوبیا اور مکئی کو ڈال کر مکس کریں اور پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھکنا دے کر 15 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر سجاوٹ کے لئے ہرا دھنیا چھڑک لیں۔
  • اسپاگیٹی کے لئے سب سے پہلے ایک برتن میں پانی لیں اس میں حسبِ ذائقہ نمک ڈالیں اور ایک پیکٹ اسپاگیٹی ڈالیں۔
  • اسپاگیٹی کو 8 سے 10 منٹ تک ابلنے دیں پھر اسے کسی دوسرے برتن میں نکال لیں۔
  • اسپاگیٹی کو کسی بڑے پیالے میں ڈالیں، ایک پیالی میں کٹے ہوئے دھنئے اور تیل کو مکس کریں اور اسپاگیٹی پر ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  • اب ایک پلیٹ کے درمیان میں پلاسٹک کا ایک سانچہ رکھ کر اسپاگیٹی کو اس کے اردگرد اچھی طرح پھیلا لیں۔
  • اب پہلے سے تیار کردہ مسالے دار آمیزے کو سانچے میں بھر دیں۔
  • اب پلاسٹک کے اس سانچے کو بیچ میں سے ہٹادیں اور آمیزے کو کٹی ہوئی ہری مرچوں اور دھنئے سے سجالیں۔
  • مزے دار اسپاگیٹی بلونگنیس تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟