سیسمی ہنی چکن

(36069 وِیوز)

سیسمی ہنی چکن ان لوگوں کے لیے ایک شاندار پکوان ہے جو بنا ہڈی کے گوشت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ذائقہ دار سیسمی ہنی چکن باربی کیو ساس کے ساتھ میرینیٹ کیا ہوا اور گارلک رائس کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، کسی بھی دن کے کھانے کے لیے یہ آپ کا بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ ہماری اس منفرد ترکیب کو ضرور آزمائیں اور شیف کی طرح محسوس کریں۔

سیسمی ہنی چکن
  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 40 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • بون لیس چکن کیوبز300 گرام
    • ہری پیاز کٹی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچایک چائے کا چمچ
    • چکن پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • لیموںآدھا نچوڑنے کے لیے
    • کارن فلورایک چوتھائی کپ
    • میدہآدھا کپ
    • لہسن ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • انڈاایک عدد پھینٹا ہُوا
    • پانی حسبِ ضرورت
    • خوردنی تیلتلنے کے لیے حسبِ ضرورت
    • بیکنگ سوڈاآدھا چائے کا چمچ
    • تیلایک کھانے کا چمچ
    • لہسنکٹا ہوا ایک
    • کیچپایک کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • چلی ساسایک کھانے کا چمچ
    • سوئے ساسایک کھانے کا چمچ
    • چینیایک چائے کا چمچ
    • شہدایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • باربی کیو ساسایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • خوردنی تیلایک کھانے کا چمچ
    • لہسنایک کھانے کا چمچ
    • اُبلے ہوئے چاولڈیڑھ کپ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • چکن پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • ہری پیازآدھا کپ
    • Sesame SeedsFor Garnish

ترکیب

  • ایک پیالے میں بون لیس چکن ڈالیں۔
  • اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، چکن پائوڈر، پیپریکا، کارن فلور، میدہ، بیکنگ سوڈا ڈالیں، لیموں نچوڑیں اور پانی ڈال کر چکن کی بوٹیوں کو اچھی طرح اس میں کوٹنگ کرلیں۔
  • ایک پین میں تیل گرم کریں اور کوٹ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
  • ہنی باربی کیو ساس بنانے کے لیے ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں کٹی ہوئی لہسن ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں کیچپ اور پانی ملائیں اور ایک منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں چلی ساس، سوئے ساس، کالی مرچ، باربی کیو ساس، نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب کوٹنگ کی ہوئی چکن کی بوٹیوں کو اس میں ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اسے چولہے سے ہٹا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • چاول بنانے کے لیے ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں لہسن ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں اُبلے ہوئے چاول، نمک، کالی مرچ، چکن پائوڈر، ہری پیاز ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب تیار شدہ چکن کو ان چاولوں کے ساتھ سجا کر گرما گرم پیش کریں۔
  • مزیدار سیسمی ہنی چکن کا لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)