ربڑی دودھ

(22172 وِیوز)

اپنے افطاری کے دسترخوان میں توانائی سے بھرے عنصر کو شامل کرنے کے لیے اس مزیدار ربڑی دودھ کو ضرور آزمائیں۔ سحری میں پینے کے لیے بھی یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ اسے ایسے ہی پئیں یا اس میں اپنی پسند کے خشک میوہ جات ڈالیں تاکہ اسے مزید ذائقہ دار بنایا جاسکے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 25 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • دودھایک لیٹر
    • چینیایک کھانے کا چمچ
    • گڑآدھا کپ
    • الائچی پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • پستہایک کھانے کا چمچ
    • بادامایک کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ایک گہرے پتیلے میں 1 لیٹر دودھ ڈالیں اور اسے اچھی طرح ابالیں۔
  • اب اس میں چینی شامل کریں اور اس وقت اس میں چمچ چلاتے رہیں جب تک چینی اس میں حل نہ ہو جائے۔
  • پھر اس میں گڑ شامل کریں اور 10 منٹ تک چمچ چلائیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر مکس نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں الائچی پاؤڈر ، پستا اور بادام ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس مکسچر کو دس منٹ تیز آنچ پر پکنے دیں اور اچھی طرح ابال لیں۔
  • مزیدار ربڑی دودھ پیش کرنے کے لیے اسے ایک گلاس میں نکال لیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)