بوہرہ کاجو کھیر

(6122 وِیوز)

کلیریفائڈ بٹر اور عالیشان کاجو کے مزے سے مالا مال شاندار بوہرہ کاجو کھیر بوہرہ فیملیز کا ایک اہم میٹھا پکوان ہے۔ یہ عید اور دیگر تہواروں کا خاصہ ہے اور اسے بڑے پیمانے پر پکایا جاتا ہے۔ بوہرہ کاجو کھیر بوہرا برادری کے علاوہ بھی پوری دنیا میں مشہور ہوچکی ہے۔ افطار یا افطار کے بعد ایک لذیذ میٹھا تیار کرنے کے لیے یہ فوری تیار ہوجانے والا نسخہ آج ہی آزمائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 40 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • کلیریفائڈ بٹر (مکھن)دو کھانے کے چمچ
    • کاجوپانچ کھانے کے چمچ
    • دودھایک لیٹر
    • بادامدو کھانے کے چمچ
    • پستہدو کھانے کے چمچ
    • الائچی پائوڈرآدھا چائے کا چمچ
    • چینیچار کھانے کے چمچ
    • کھویاتین کھانے کے چمچ
    • بادامحسبِ ضرورت سجاوٹ کے لیے
    • پستہحسبِ ضرورت سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں کلیریفائڈ بٹر (گھی) ڈال کر اسے گرم کریں۔
  • اب اس میں کاجو ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • جب کاجو اچھی طرح روسٹ ہوجائیں تو انہیں نکال کر بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب اس برتن میں دودھ ڈالیں اور تیز آنچ پر اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس پر ڈھکنا دے کر چھ سے آٹھ منٹ تک پکائیں۔
  • اب اس میں بادام، پستہ، الائچی پائوڈر اور چینی ملائیں اور دو منٹ تک بھونیں۔
  • اب اس میں پہلے سے روسٹ کرکے رکھے ہوئے کاجو ڈالیں اور پانچ منٹ تک پکائیں۔
  • سب سے آخر میں اس میں کھویا ڈالیں اور اس وقت تک پکائیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔
  • اب اسے بادام اور پستے سے سجائیں اور گرما گرم یا ٹھنڈی کرکے اپنی پسند کے مطابق کھائیں۔
  • مزیدار بوہرہ کاجو کھیر سے لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟