ساگو دانہ کھیر

(18492 وِیوز)

ایسی ڈش جو ساگودانے اور دودھ کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے جسے خاص مواقع پر بنایا جاتا ہے۔ یہ میٹھا صحت کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے اسے زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے۔ اس کے بہت سے فوائد ہیں جسے کیلشیم اور آئرن کی فراہمی۔ یہ میٹھا بچوں کی نشوونما کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • دودھ1 لیٹر
    • زعفران¼ چائے کا چمچ
    • چینی1 کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • ساگودانہ1 کپ
    • بادام، پسے ہوئےگارنش کے لیے
    • پستے، پسے ہوئےگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک چھوٹے پتیلے میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔
  • اب اس میں زعفران ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  • اب اس میں چینی اور الائچی پاﺅڈر ڈال کر تب تک ملائیں جب تک گھل نہ جائے۔
  • اب اس میں بھگویا ہوا ساگودانہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کھیر گاڑھی نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے بادام اور پستہ ڈال کر مکس کرلیں۔
  • مزے دار کھیر تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)