قیمہ پلائو

(12919 وِیوز)

قیمہ اور پلائو دونوں روایتی اور شاندار پکوان ہیں بیف کے قیمے اور اُبلے ہوئے چاولوں کا مزے دار، بے مثال اور شاندار امتزاج ہو تو لذیذ قیمہ پلائو بن کر سامنے آتا ہے جس کی گرم اور شاندار مہک منہ میں پانی لے آتی ہے اور بھوک چمک اٹھتی ہے۔ قیمہ پلائو کا تیکھا اور لاجواب مزہ آپ کی اشتہا کو مزید بڑھاتا ہے۔ ظہرانے اور عشائیے میں رائتے کے ساتھ کھائیں اور خوب مزے اُڑائیں۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 35 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • کھڑا گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ ثابت ایک چائے کا چمچ
    • الائچی چارسے پانچ عدد
    • لونگ پانچ سے چھ عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو سے تین عدد
    • قیمہ ایک کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دار چینی ایک عدد
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • ہری مرچیں تین عدد
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک کڑاھی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
  • اب اس میں زیرہ، گرم مسالا، لال مرچیں، الائچی اور لونگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں قیمہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں، گوشت کی رنگت تبدیل ہونے تک چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دارچینی، کالی مرچ، ہری مرچیں اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملانے کے بعد درمیانی آنچ پر 5 منٹ کے لئے دم دے دیں۔
  • اب اس میں تیز پتہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اُبلے ہوئے چاول ڈال کر پکنے دیں۔
  • اب اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈالیں پھر ہرا دھنیا ڈالیں اور پکنے دیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر 5 سے 10 منٹ تک کے لئے ہلکی آنچ پر دم دے دیں۔
  • مزے دار قیمہ پلائو تیار ہے خود بھی کھائیں اور اپنے پیاروں کو بھی کھلائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)