پیسٹو پاستا

(5060 وِیوز)

پیسٹو پاستا اٹلی اور دنیا کے دیگر حصوں میں مقبول ایک انتہائی مشہور پکوان ہے۔ مختلف نباتات کی آمیزش سے تیار کردہ یہ لذیذ پکوان یورپ کے مختلف حصوں میں خوش دلی سے پکایا جاتا ہے اور سبھی اس سے مزے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پیسٹو پاستا میں ہلکے مسالے شامل ہوتے ہیں اور کسی بھی دن فٹا فٹ تیار ہونے والے اسنیک کے طور پر کھایا جاسکتا ہے۔ اسے دوپہر کے کھانے، رات کے کھانے یا رات کے پچھلے پہر کے کھانے کے لیے بھی بنایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 30 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • تلسیایک کپ
    • لہسندو جووے
    • تھائی ریڈ چلیدو سے تین کٹی ہوئی
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • چینیایک چٹکی
    • تیلدو سے تین کھانے کے چمچ
    • کاجو کٹے ہوئےایک کپ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • ابلا ہوا فیٹوچینی پاستاایک پیالہ
    • تیلایک کھانے کا چمچ
    • مکھندو چائے کے چمچ
    • چکنآدھا کلو گرام
    • پیاز کٹی ہوئیایک کپ
    • ٹماٹر کٹے ہوئےایک کپ
    • لہسندو عدد باریک کٹے ہوئے جووے
    • اوریگانوآدھا چائے کا چمچ
    • سفید مرچایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • مشرومزایک کپ
    • اجمودا، پارسلےایک چائے کا چمچ
    • دھنیے کی پتیاںدو چائے کے چمچ
    • چیڈر چیز، کٹی ہوئیایک کپ

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں تلسی، لہسن، تھائی ریڈ چلی، نمک، چینی، تیل، کاجو اور پانی ڈال کر باریک ہونے تک بلینڈ کریں۔
  • اب ایک گہرے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں کیوبڈ چکن ڈالیں اور اس کی رنگت تبدیل ہونے تک پکائیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی پیاز، اوریگانو، کالی مرچ، سفید مرچ، کٹے ہوئے ٹماٹر اور نمک شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • پین میں تیار پیسٹو ڈالیں۔
  • اب اس میں براؤن شوگر، مشروم، مکھن، اجمودا اور دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
  • اب اسے ڈھانپ دیں اور 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب چٹنی میں ابلا ہوا فیٹکوچینی پاستا اور چیز شامل کریں اور تمام اجزا کو اچھی طرح سے مکس کریں۔
  • شاندار ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے پاستا کو گرم گرم پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟