چکن الفریڈو پاستا

(19052 وِیوز)

یہ لاجواب پاستا کی ترکیب ہلکی پھلکی مگر کریمی ساس سے بھرپور ہے۔ پکے ہوئے پینی پاستا کے اوپر الفریڈو ساس کی مزیدار ٹاپنگ کی جاتی ہے، جو دودھ ، کریم ، اوریگانو ، تھائم اور سب کا پسندیدہ اضافہ مشرومز کے شاندار امتزاج سے تیار کی جاتی ہے۔ ان تمام اجزا کے ملاپ سے بننے والی میٹھی اور ذائقہ دار ساس اس ڈش کے ذائقے میں اضافہ کرتی ہے اور جو یقیناً آپ کے منہ میں بھی پانی لے آئے گی۔ اگر آپ الجھن کا شکار ہیں کہ جمعہ کی رات کھانے میں کیا پکانا ہے ، تو یہ ترکیب آپ کے لیے ہی ہے

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 35 Mins
  • 8 Likes

اجزاء

    • مکھن1 کھانے کا چمچ
    • لہسن1 سے 2 جووے کٹے ہوئے
    • پیازآدھی کٹی ہوئی
    • چکن بون لیسآدھا کلو گرام
    • مکھن1 چائے کا چمچ
    • مشروم2 سے 3عدد کٹے ہوئے
    • دودھ250 گرام
    • کریم1 کپ
    • نمکحسب ذائقہ
    • کالی مرچحسب ذائقہ
    • سفید مرچآدھا چائے کا چمچ
    • تھائمآدھا چائے کا چمچ
    • اوریگانوآدھا چائے کا چمچ
    • چکن پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • کالے زیتون4 سے 5 عدد
    • پارسلے¼ گڈی کٹی ہوئی

ترکیب

  • ایک پتیلے میں درمیانی آنچ پر مکھن کو پگھلا لیں، اب اس میں لہسن اور پیاز شامل کریں اور رنگت تبدیل ہوجانے تک بھون لیں۔
  • اب اس میں بغیر ہڈی والی چکن شامل کریں، اور 8 سے 10 منٹ تک ، یا پھر مرغی کے گل جانے تک پکائیں ۔
  • اب چکن کو نکال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • اسی پین میں درمیانی آنچ پر مکھن پگھلا لیں اب اس میں مشروم ڈالیں۔ جب تک مشروم نرم نہ ہوجائیں تب تک پکائیں۔
  • اب اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ شامل کریں،درمیان میں اچھی طرح سے چمچ چلاتے رہیں۔
  • اب اس میں کریم شامل کریں اور چمچ چلائیں ، یہاں تک کہ تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں اور ساس گاڑھی ہونے لگے۔
  • اب اس میں نمک ، کالی مرچ ، سفید مرچ ، تھائم ، اوریگانو ، اور چکن پاؤڈر شامل کریں، اور اچھی طرح چمچ چلائیں تاکہ تمام اجزاء آپس میں یکجان ہوجائیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔
  • اب اس میں کالے زیتون اور پارسلے شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ابلا ہوا پینی پاستا شامل کریں اور تمام چیزوں کے یکجان ہوجانے تک اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • گرما گرم مزیدار لاجوب چکن الفریڈو پاستا سے لطف اٹھائیں اور نیچے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (5)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Start your restaurant delivery website with online ordering system within an hour, and get more orders online. emenu dot pk
    جواب
  • anonymous
    (2 years ago)
    Start your restaurant delivery website with online ordering system within an hour, and get more orders online. emenu dot pk
    جواب
  • kaptenjks
    (2 years ago)
    leeerrrrr good
    جواب
  • foodie
    (3 years ago)
    so yummy and easy to make. ❤
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    I'M BUSY
    جواب