کریمی فجیتا پاستا

(10678 وِیوز)

ون پاٹ ونڈر کہلانے والی یہ کریمی فجیتا پاستا ایک لذت بھری، شاندار ڈش ہے، جس میں شامل سبزیاں، مسالا جات اور موزریلا چیز کا منفرد مزہ آپکے منہ میں پانی لے آئے گا۔ اگر آپ اپنے مہمانوں کے لیے کچھ منفرد بنا کر انہیں متاثر کرنا چاہتے ہیں تو یہ ڈش آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگی۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Mins
  • 3 Likes

اجزاء

    • چکنآدھا بغیر ہڈی کی کلو گرام
    • پیپریکا پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
    • کالی مرچایک کھانے کا چمچ
    • لہسن پاؤڈرآدھا کھانے کا چمچ
    • سرخ مرچ پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پاؤڈرایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • تیلتین کھانے کے چمچ
    • پیازایک باریک کٹی ہوئی
    • ہری شملہ مرچایک باریک کٹی ہوئی
    • ابلا ہوا پاستاتین کپ
    • کریمدو سو پچاس گرام
    • دودھپانچ سو گرام
    • موزریلا چیزدو سو پچاس گرام

ترکیب

  • ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل ڈالیں۔ پھر اس میں مرغی ڈالیں۔ جب تک رنگت تبدیل نہ ہوجائے تب تک بھونیں.
  • اب اس میں پیپریکا پاؤڈر ، کالی مرچ ، لہسن پاؤڈر ، سرخ مرچ پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر اور نمک شامل کریں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں.
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ابلا ہوا پاستا شامل کرلیں۔
  • اب اس میں کریم اور دودھ شامل کریں. اچھی طرح مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  • اب اس میں موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں، یہاں تک کہ پنیر کے لمبے لمبے تار بن جائیں۔
  • شاندار کریمی فجیتا پاستا سے لطف اندوز ہوں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟