اس پاستہ کی ترکیب میں وہ تمام مسالہ دار اجزاء شامل ہیں جن کے بارے میں آپ تصور کر سکتے ہیں۔ ایک زبردست ڈش بنانے کے لیے ان مسالا جات کے امتزاج میں تندوری مسالا، تکہ مسالا اور پسی ہوئی سرخ مرچ شامل کی جاتی ہے۔ اس کا روشن، اُجلا اور پُرکشش سرخ رنگ کیچپ کے فراخدلی سے استعمال کے باعث تیار ہوا ہے جو اس کے ذائقے اور جاذبیت کو بڑھانے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اسے بنانے کے بعد اوپر سے تازہ ہرا دھنیا چھڑک دیں اور مزے سے کھائیں۔
آپکو کیسا لگا؟