فیٹیوچینی الفریڈو پاستا

(5160 وِیوز)

فیٹیوچینی الفریڈو پاستا ایک کریمی ساخت کے ساتھ نباتات اور چیز کے ذائقہ سے بھرا ایک مزیدار مرکب ہے۔ منہ میں گھل جانے والی چکن میں شامل لہسن کا منفرد ذائقہ اسے ناقابل فراموش بنا دیتا ہے۔ ابلے ہوئے پاستا میں شامل ہاٹ کریمی ساس کا ذائقہ اسے سبھی کا پسندیدہ بنا دیتا ہے۔ اپنے گھر پر پُر ذائقہ پاستا بنانے کے تجربے کے لیے آپ کو ذرا سی محنت درکار ہے۔ مزیدار کریمی فیٹیوچینی الفریڈو پاستا کے ٹاپ پر کالے زیتون کی شمولیت اسے اور بھی جاذبِ نظر بنادیتی ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 35 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • تیلدو کھانے کے چمچ
    • چکنآدھا کلوگرام
    • لہسنتین عدد جووے باریک کٹے ہوئے
    • پیازایک عدد باریک کٹی ہوئی
    • نمک حسبِ ضرورت
    • کالی مرچ حسبِ ضرورت
    • دودھایک لیٹر
    • مکھندو کھانے کے چمچ
    • آٹادو کھانے کے چمچ
    • پیازایک عدد ثابت
    • لہسنایک جووا باریک کٹی ہوئی
    • لونگ چھ عدد
    • تیز پان ایک پتہ
    • خشک اوریگانوایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • سفید مرچ حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • کریمایک کپ
    • چیڈر چیزتین سو گرام
    • Olives

ترکیب

  • چکن کو پکانے کے لیے ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں لہسن پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں چکن ڈالیں اور نرم ہونے تک پکائیں۔
  • اب اس میں نمک اور کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • پاستا ابالنے کے لیے ایک گہرے برتن میں پانی لیں، اس میں نمک ملائیں اور ابلنے کے لیے رکھ دیں، پھر اس میں کچا فیٹیوچینی ڈالیں اور سات منٹ تک ابالیں۔
  • چٹنی بنانے کے لیے ایک ثابت پیاز لیں اور اس میں سائیڈوں سے لونگ پرولیں۔
  • اب ایک گہرے برتن میں دودھ ڈالیں اور اس میں پیاز اور تیز پان ملائیں۔
  • اب اسے ڈھک دیں اور سات منٹ تک ابلنے دیں۔
  • اب اس میں سے پیاز اور تیز پان نکال دیں۔
  • اب دودھ میں اوریگانو، نمک، سفید مرچ اور کالی مرچ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں، اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر بھونیں، پھر اس میں آٹا ملائیں اور گاڑھا ہونے تک اچھی طرح پکائیں۔
  • اب آٹے سے بنے اس آمیزے کو اور دودھ کو اچھی طرح مکس کریں اور خوب بھونیں۔
  • اب اس میں کریم ملائیں اور چند منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب ابلے ہوئے پاستا اور چکن کو چٹنی میں ڈال کر الٹ پلٹ کریں یہاں تک کہ مکمل طور پر یکجان ہوجائیں۔
  • اسے کٹی ہوئی چیڈر چیز کی شمولیت سے مکمل کریں اور تھوڑا مزید بھونیں۔
  • اب اس مزیدار فیٹیوچینی الفریڈو پاستا کو زیتونوں سے سجالیں اور گرم گرم پیش کریں۔
  • مزیدار فیٹیوچینی افریڈو پاستا کا مزہ اڑائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟