پشاوری چپلی کباب

(13206 وِیوز)

چپلی کباب پشاور کی ایک روایتی اور شاندار ڈش ہیں اور اسے ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ گائے کے گوشت کے قیمے اور خوشبو دار مصالا جات سے بنے چپلی کباب روکھے بھی کھائے جاسکتے ہیں اور بعض اوقات انہیں نان یا روٹی کے ساتھ بھی لیا جاتا ہے۔ ان ذائقہ دار کبابوں کا نسخہ انتہائی حیرت انگیز حد تک آسان ہے۔ جسے کھا کر آپ کے مہمان خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ ٹماٹر کی چٹنی اور پشاوری چپلی کباب کے تیکھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آج ہی انہیں آزمائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 40 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • ثابت دھنیادو کھانے کے چمچ
    • زیرہایک کھانے کا چمچ
    • اجوائنایک چائے کا چمچ
    • بیف کا قیمہآدھا کلوگرام
    • کالی مرچآدھا چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ پسا ہواایک چائے کا چمچ
    • چپلی کباب مسالادو کھانے کے چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرہایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • انار دانہ پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • لہسن ادرک کا پیسٹایک کھانے کا چمچ
    • تازہ دھنیا کٹا ہوادو کھانے کے چمچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیایک کھانے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے ایک چوتھائی
    • پیاز کٹی ہوئی آدھی
    • انڈا ایک عدد
    • آٹادو کھانے کے چمچ
    • تیلتلنے کے لیے حسبِ ضرورت

ترکیب

  • سب سے پہلے چپلی کباب مسالا تیار کرنے کے لیے بھنا ہوا زیرہ، ثابت دھنیا اور اجوائن کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب ایک پیالے میں قیمہ لیں۔
  • اب قیمے میں کالی مرچ، چپلی کباب مسالا، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا زیرہ، نمک، انار دانہ پائوڈر، لہسن ادرک کا پیسٹ، تازہ کٹا ہوا دھنیا، کٹی ہوئی ہری مرچیں، کٹے ہوئے ٹماٹر، کٹی ہوئی پیاز اور پھینٹا ہوا انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
  • اب اس میں آٹا ملائیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح ملائیں۔
  • ایک پلیٹ میں تھوڑا سا تیل لگا کر اسے چکنا کرلیں۔
  • اب کبابوں کے آمیزے کو کباب کی شکل دیں اور پلیٹ میں رکھتے جائیں۔
  • اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کباب رکھ کر ہلکی آنچ پر تلیں۔
  • کباب کو ہر طرف سے دس منٹ تک تلیں۔
  • کٹی ہوئی پیاز سے گارنش کریں اور گرم گرم پیش کریں۔
  • مزیدار پشاوری چپلی کباب سے لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟