پین کیکس

(14630 وِیوز)

گھر پر آسانی سے تیار ہوجانے والے لاجواب اور بہترین پین کیکس جو آپ کے ناشتے کو بنائے مزید شاندار۔ ہلکے پھلکے، دل لبھانے والے اور ذائقہ دار۔ اگر آپ پریشان ہیں کہ اس ویک اینڈ پر کیسے لطف اندوز ہوں تو یہ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہونگے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 Mins
  • 4 Likes

اجزاء

    • میدہدو کپ
    • چینیدو کھانے کے چمچ
    • بیکنگ پاوڈر1 چائے کا چمچ
    • نمکایک چٹکی
    • دودھایک کپ
    • انڈہایک عدد
    • تیلایک چوتھائی کپ
    • مکھنفرائی کرنے کے لیے

ترکیب

  • ایک پیالے میں میدہ ، چینی، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈالیں۔ تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دودھ ، انڈا اور تیل ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کریں جب تک کہ تمام چیزیں یک جان نہ ہوجائیں۔
  • اب ایک پین میں مکھن ڈالیں پھر اس میں تھوڑا سا آمیزہ شامل کریں اور اس کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔
  • جب آپ کو پین کیک کے اوپری حصے پر بلبلے بنتے دکھائی دیں تو اسے پلٹ دیں اور ایک یا دو منٹ تک پکائیں۔
  • ۔ مزیدار پین کیکس سے لطف اٹھائیں اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (6)