پین سیرڈ چکن

(11246 وِیوز)

کرارے مسالوں اور کریم میں میرینیٹ کی ہوئی مرغی کے نرم و ملائم پارچوں سے بنا تیکھا اور مزیدار پکوان جو لنچ اور ڈنر میں کھانے کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ توانائی سے بھرے اس پکوان کا ذائقہ ایسا لذیذ اور مزیدار کہ اس کو سوچ کر ہی منہ میں پانی آجائے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 mins
  • 4 Likes

اجزاء

    • کریم ایک کپ
    • سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • خشک تلسی ایک چائے کا چمچ
    • ناز بو ایک چائے کا چمچ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
    • مرغی کے گوشت کے پارچے دو عدد

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں کریم، سفید مرچ پسی ہوئی، کالی مرچ، خشک تلسی، نازبو، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں سرکہ اور لیموں کا رس ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں مرغی کے پارچے ڈالیں اور ان پر اچھی طرح آمیزے کی تہہ چڑھالیں۔
  • اب اس پیالے کو اچھی طرح ڈھک کر 30 منٹ تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  • اب ایک فرائنگ پین میں مکھن اور تیل ڈال کر گرم کریں۔
  • اب مرغی کے میرینیٹ کئے ہوئے پارچوں کو اس گرم تیل میں ڈالیں اور برائون ہونے تک تلیں۔
  • اب اس پر ڈھکنا دے کر 5 سے 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • مزے دار پین سیرڈ چکن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟