شملہ چکن

(14429 وِیوز)

ہری شملہ مرچ اور چکن کو مکس کر کے لذیز کھانا بنایا جاتا ہے جسے شملہ چکن کہتے ہیں۔ یہ ایک توانائی بھرا کم چکنائی کا کھانا ہے۔ پالک کا اپنا جوسی مزہ اسکی لذّت کو برقرار رکھتا ہے. اس ڈش کو چاول اور نان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 5 افراد
  • 15 Min
  • 8 Likes

اجزاء

    • بغیر ہڈی کے مرغی کے گوشت کی چھوٹی بوٹیاں ایک کلو گرام
    • خوردنی تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے ٹماٹر ایک سے دو عدد
    • ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہ آدھا چائے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
    • پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    • کٹی ہوئی ہری مرچیں دو عدد
    • ٹماٹر کا پیسٹ دو عدد کھانے کے چمچ
    • شملہ مرچ کٹی ہوئی دو عدد
    • ادرک کی ہوائیاں سجاوٹ کے لئے
    • ہرا دھنیا کٹا ہوا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل ڈال کر درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں۔ اب اس میں بغیر ہڈی کے مرغی کے گوشٹ کی بوٹیاں ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ وہ اپنی رنگت نہ بدل لے۔
  • اب اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اچھی طرح بھونیں اور ڈھکن دے کر 3 منٹ تک کے لیے دم دے دیں تاکہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں۔
  • اب اس میں ثابت دھنیا، زیرہ، نمک، گرم مسالا، پسی ہوئی کالی مرچ، کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح بھوننے کے بعد 5 سے 8 منٹ تک دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس پر ادرک کی ہوائیاں اور تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑکیں۔
  • گرما گرم مزے دار شملہ چکن تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟