نمکین کڑاھی

(17610 وِیوز)

پشاوری ذائقوں کے شوقین افراد کے لئے ایک خاص اور مستند تحفہ ہے جسے خالص پختون انداز میں پکایا جاتا ہے۔ اس میں مسالے اور مرچیں کم رکھی جاتی ہیں، گرم گرم تندوری نان کے ساتھ کھائیں تو اس شاندار کڑاھی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 11 Likes

اجزاء

    • گھی ایک کپ
    • چکن ایک کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • کریم دو کھانے کے چمچ
    • تِل آدھا چائے کا چمچ
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی ڈال کر اسے درمیانے درجے کی آنچ پر گرم کریں پھر اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسا ہوا دھنیا، زیرہ پائوڈر اور نمک ڈالیں اور اچھی طبرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی کالی مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور مزید اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کریم اور تِل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس کے اوپر ہرا دھنیا چھڑکیں۔
  • مزے دار نمکین کڑاھی تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمارے لئے اپنی قیمتی رائے درج کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)