مرغ کالی دال

(14198 وِیوز)

یہ لذیذ ڈش چکن، تیکھے مسالوں اور مسور کی دال کے امتزاج سے بنی ہے۔۔ جس پر لگے تڑکے نے اس کے ذائقہ کو مزید شاندار بنادیا ہے۔۔ گھریلو مسالا جات سے بنی یہ دال آپکو ذائقے کی ایک انوکھی دنیا میں لے جائے گی۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں چاول یا روٹی کے ساتھ جس کے ساتھ چاہیں لطف اندوز ہوں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 mins
  • 8 Likes

اجزاء

    • تیل سات سے آٹھ کھانے کے چمچ
    • پیاز کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • ثابت کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لونگ آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے تین سے چار عدد
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پاٗئوڈر ایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مسور کی دال ایک کلو گرام
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • پانی حسب ضرورت
    • پانی حسبِ ضرورت
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • مرغی کا سینہ ایک عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    • کالی مرچ کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • تیل ایک سے دو کھانے کے چمچ
    • ثابت لال مرچ چار سے پانچ عدد
    • لہسن کے جوے، باریک کٹے ہوئے ایک سے دو عدد
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ

ترکیب

  • ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں اور پیاز کو برائون کرلیں
  • اب کالی مرچ، لونگ اور ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں دھنیا، زیرہ، ہلدی، لال مرچ پائوڈر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں کالی مسور کی دال ڈال کر چمچ چلائیں۔
  • اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں اور پانی شامل کریں اور کڑاہی کو ڈھک کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم دے دیں پھر ڈھکن ہٹا کر آہستہ آہستہ چمچ چلائیں۔
  • اب ایک چھوٹی کڑاہی کو آدھا پانی سے بھر لیں۔
  • اب اس پانی میں نمک، مرغی کے سینے کا گوشت، لہسن ادرک کا پیسٹ اور کالی مرچ پاٗوڈر شامل کر کے چمچ چلائیں۔
  • دس منٹ تک مرغی کو ابلنے دیں۔۔ اور پھر باہر نکال کر کانٹے کی مدد سے مرغی کے ریزے کرلیں۔
  • اب مرغی کے ریزوں کو دال میں شامل کریں اور اچھی طرح پکا کر دال کو پیالے میں نکال لیں۔
  • تڑکے کے لیے ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں۔ ۔ثابت لال مرچ، کٹے ہوئے لہسن کے جوے اور ثابت زیرہ شامل کر کے ہلکا سا پکائیں اور دال کے اوپر ڈال دیں۔
  • مزیدار مرغ کالی دال تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (6)