دال مکھنی

(13067 وِیوز)

پنجابی کھانوں میں شامل مزے دار دال مکھنی کریم اور مکھن کے حسین امتزاج سے بنی ایک شاندار ڈش ہے جس کا مہکتا ہوا بھرپور مزہ آپ کے منہ میں پانی لانے کے لئے کافی ہے۔ یہ ڈش سبزی خور افراد کے لئے بہترین ہے، اگر آپ اس میں شامل مکھن، کریم اور دہی کا متبادل استعمال کریں تو یہ وِیگن ڈائیٹ پرعمل کرنے والے افراد کے لئے بھی بہت مناسب رہے گی۔ اسے ہلکی چپاتی، گرم نان اور چاولوں کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • پانی حسب ضرورت
    • کالی مسور کی دال، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • چنے کی دال، بھگوئی ہوئی ایک کپ
    • خوردنی تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • مکھن دو سے تین کھانے کے چمچ
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ تین عدد کھانے کے چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسب ذائقہ
    • ہلدی پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • کشمیری لال مرچ کا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • کریم ایک کپ
    • ہری مرچیں، کٹی ہوئی دو سے تین عدد
    • ہرا دھنیا کٹا ہواحسبِ ذوق سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں پانی لیں اس میں بھگوئی ہوئی دالیں ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ابلنے کے لئے رکھ دیں تاکہ دونوں دالیں اچھی طرح گل جائیں۔
  • ایک دوسرے برتن میں تیل کو گرم کریں، اس میں مکھن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر گرم کریں، پھر اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح ملائیں تاکہ آمیزہ بن جائے۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں اُبلی ہوئی دالیں شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں، لال مرچ، گرم مسالا، نمک، ہلدی، کشمیری لال مرچ پسی ہوئی شامل کریں اور اچھی طرح ملانے کے بعد ڈھک دیں، ہلکی آنچ پر 10 منٹ تک پکنے دیں۔
  • اب لکڑی کے چمچ سے دالوں کو اچھی طرح گھوٹ لیں۔
  • اب اس میں مکھن اور کریم ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھکن دے کر دھیمی آنچ پر 5 سے 8 منٹ تک اچھی طرح پکنے دیں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس ڈالیں، تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچیں چھڑکیں۔
  • مزے دار دال مکھنی تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟