موری نو دال

(12590 وِیوز)

موری نو دال ایک مشہور اور اور صحت مند پارسی ڈش ہے۔ موری کا مطلب ہلکے مسالے سے ہے۔ یہ دال یا سوپ اصل میں بھارت سے نکل کر آیا ہے جسے ہم ہر موسم، نئے سال، سال گراہ یا گجراتی اور پارسیوں کی تقریبات میں کھاسکتے ہیں۔

  • آسان
  • 4 افراد
  • 20 Min
  • 5 Likes

اجزاء

    • چنے کی دال500 گرامز
    • پانی1 لیٹر
    • پسی ہوئی ہلدی1 چائے کا چمچ
    • مکھن3-4 کھانے کا چمّچ
    • تیل3-4 کھانے کا چمّچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ

ترکیب

  • دال ابالنے کے لیے: ایک درمیانے پتیلے میں پانی گرم کریں اور اس کے اندر چنے کی دال ڈال دیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی ڈال کر ملائیں اور ابال لیں۔
  • اس کے اوپر جو جھاگ آئے اس کو ہٹا دیں اور دال تب تک ابالیں جب تک گل نہ جائے۔
  • اب دال کو پیسٹ کی صورت میں پیس لیں۔
  • اب ایک چھوٹے پتیلے میں مکھن اور تیل گرم کریں اور اس میں پسی ہوئی دال ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  • اب اس میں نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر دو سے پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
  • مورینو دال تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)