حیدرآبادی چکن

(11405 وِیوز)

حیدر آبادی چکن دیر میں پکنے والی ایک مسالے دار چکن کری ہے جسے دیگر مسالوں میں ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس کری کو خوش ذائقہ اور خوش شکل بنانے کے لیے اس میں بادام اور کاجو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے نان، روٹی یا چاول کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔

  • آسان
  • 6 افراد
  • 25 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • بادام9-10 عدد
    • کاجو9-10 عدد
    • چکن بغیر ہڈی کی، کیوبز میں کٹی ہوئی1 کلو
    • دہی1 کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • کشمیری لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • پسی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئی1 چائے کا چمچ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • تلی ہوئی پیاز، پسی ہوئی1 کھانے کا چمّچ
    • بادام کاجو پاوڈر2 کھانے کا چمّچ
    • تیل½ کپ
    • دار چینی2 اسٹک
    • الائچی2-3 عدد
    • لونگ½ چائے کا چمچ
    • ہری مرچیںگارنش کے لیے
    • تازہ دھنیا کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک گرائنڈر میں کاجو اور بادام کو ڈالیں اور پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔
  • اب ایک پیالے میں دہی ڈالیں، اس میں ٹماٹر پیسٹ، دیگی مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، گرم مسالہ، لال مرچ پاؤڈر، حسب ذائقہ نمک، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہوئی براؤن پیاز، پسا ہوا کاجو اور بادام، مرغی کی بوٹیاں ڈال اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرنے چھوڑ دیں۔
  • اب ایک کڑاہی میں آدھی پیالی تیل ڈال کر گرم کریں اس میں دار چینی، الائچی اور لونگ ڈال کر پکائیں۔
  • پھر مسالہ لگی بوٹیوں کو ڈالیں اور اچھے سے بھونیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔
  • اب ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنش کریں۔
  • مزے دار حیدرآبادی چکن تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟