بہاری قیمہ

(23408 وِیوز)

یہ قیمہ عام روایتی قیمے سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔ اس ڈش کا آغاز بھارت کے شہر بِہار سے ہوا اور اسے زیادہ تر اضافی ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ قیمے میں سارے مسالا جات ملا کر اسے فرائی کیا جاتا ہے پھر آخر میں اس پر کوئلے کا دم دے کر اسے مزید ذائقے دار بنایا جاتا ہے۔ بہاری قیمے کو نان یا پراٹھوں کے ساتھ رات کے کھانے یا ناشتے میں پیش کریں.

  • درمیانی
  • 5 افراد
  • 30 Min
  • 10 Likes

اجزاء

    • گائے کا قیمہ1 کلو
    • کچّا پپیتا1 کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا1 کھانے کا چمّچ
    • پسا ہوا دھنیا1 کھانے کا چمّچ
    • گرم مسالہ1 کھانے کا چمّچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 کھانے کا چمّچ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی2-3 عدد
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • ادرک کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • دہی1 کپ
    • تیل1 کپ

ترکیب

  • ایک بڑے پیالے میں قیمہ، پپیتے کا پیسٹ، نمک، دھنیا پسا ہوا، زیرہ پسا ہوا، گرم مسالہ پسا ہوا، لال مرچیں پسی ہوئی، ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی، لہسن اور ادرک کا پیسٹ اور دہی ڈال کر مکس کریں۔
  • پھر 2 سے 3 گھنٹے یا پوری رات کے لیے میرینیشن کے لیے رکھ دیں۔
  • اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل ڈالیں پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا قیمہ ڈال کر فرائی کریں۔
  • پھر5 سے 10 منٹ کے لیے ڈھکن ڈھانک کر پکائیں جب تک تیل اوپر نہ آجائے۔
  • پھر دہی ڈال کر مکس کریں اور 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں
  • پھر کٹا ہوا دھنیا اور مرچیں ڈالیں اور پھر کوئلے کا دم دیں۔
  • مزے دار بہاری قیمہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)

  • anonymous
    (5 months ago)
    Great recipe! Tasted very very good!
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    اگر اس میی کچا پپیتا نہ ہو تب کیسا بنے گا
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    Perfect everyone loved it and it was soooper easy I've made it plenty of times
    جواب