چنے کی دال کا حلوہ

(14196 وِیوز)

میٹھا اور مزے دار چنے کی دال کا حلوہ برصغیر کی ایک روایتی اور شان دار ڈش ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ مغل دورِ حکومت میں اس شاندار ڈش کی مشرق وسطیٰ میں تجارت بھی کی جاتی تھی، آج کل یہ ڈش خاص خاص مواقع پر ہی بنائی جاتی ہے اور اسے میٹھے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 40 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • چنے کی دال ، بھیگی ہوئی½ کلو
    • دودھ2–3 کھانے کا چمّچ
    • گھی1 کپ
    • الائچی پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • شکر1 کپ
    • بادام، کٹے ہوئےگارنش کے لیے
    • بستہ کٹا ہواگارنش کے لیے

ترکیب

  • ایک پتیلے میں پانی گرم کرلیں۔ اس میں چنے کی دال کو ابلنے کے لیے رکھ دیں۔
  • جب دال ابل جائے تو اسے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
  • اب ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں، اس میں بلینڈ کی ہوئی چنے کی دال کو ڈال کر پکائیں۔
  • پھر الائچی پاؤڈر ڈال کر ہلائیں۔
  • اب اس میں چینی ڈال کر اچھے سے ہلائیں جب تک چینی شیرہ بن کر حلوے میں جذب نہ ہوجائے۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے بادام اور پستہ ڈال کر اچھے سےمکس کریں۔
  • مزے دار چنے کی دال کا حلوہ تیار ہے۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (4)

  • anonymous
    (2 years ago)
    Channay ki daal ka halwa is one of the most physically demanding recipes as its "bhunai" is very tough and you need to do it uninterrupted for long time until its consistency reaches to very thick and someowhat firm.
    جواب
  • anonymous
    (3 years ago)
    ache ha magar ap log bohat kuch miss kar daytay hain. ajzaa main kuch chezain app tarkeeb main istemal karna bhool jatay hain
    جواب
  • anonymous
    (5 years ago)
    bahott acha laga
    جواب
  • Nawaz Asad
    (5 years ago)
    آسان طریقہ
    جواب