میمنی کھٹے آلو

(13868 وِیوز)

برصغیر کے روایتی مسالوں سے بنے ذائقہ دار میمنی کھٹے آلو کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں ایک مشہور پکوان ہے۔ کھٹے آلو کی ترکیب میں ابلے ہوئے آلوئوں کو کھٹی چٹنی میں ڈبو کر بنایا جاتا ہے، اس میں دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر اس کی لذت میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے آپ کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ ناریل کا اضافہ اس کو ایک الگ ذائقہ دیتا ہے اور مسالے کے تیکھے پن کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آج ہی میمنی کھٹے آلو بنائیں اور میمنی ذائقوں کی فراوانی کا تجربہ کریں۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • تیلچار کھانے کے چمچ
    • ثابت سرسوںدو چٹکی
    • کڑی پتہ دس سے بارہ
    • ثابت لال مرچ آٹھ سے دس
    • زیرہایک کھانے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا کھوپرادو کھانے کے چمچ
    • دھنیا پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • املی کا گوداایک چائے کا چمچ
    • چاٹ مسالا حسبِ ذائقہ
    • اُبلے ہوئے آلو تین سے چار عدد
    • ہری مرچیں تین عدد
    • دھنیے کی پتیاں سجاوٹ کے لیے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں چار کھانے کے چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اس میں سرسوں ڈالیں اور پکائیں۔
  • اب اس میں کڑی پتے اور ثابت لال مرچ ڈالیں اور فرائی کریں۔
  • اب اس میں زیرہ ، کُٹی ہوئی لال مرچ، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا کھوپرا اور دھنیا پائوڈر ڈال کر چند منٹ تک اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں املی کا گودا ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب تک کہ تیل نہ چھوڑ دے۔
  • اب اس میں نمک اور چاٹ مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • سب سے آخر میں اس میں اُبلے ہوئے آلو شامل کریں اور انہیں اچھی طرح مسالے میں کوٹ کرلیں۔
  • تیار سالن پر تازہ دھنیا اور ہری مرچیں چھڑک لیں تاکہ اس کی خوبصورتی مزید نکھر جائے۔
  • مزیدار میمنی کھٹے آلو تیار ہیں، انجوائے کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)