آلو بھُجیا

(6690 وِیوز)

آلو کی مزیدار بھُجیا 200 سال سے زائد عرصے سے برصغیر کے پکوانوں کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ یہ پاکستان، ہندوستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں ایک مشترکہ اور من پسند کھانا ہے، جس کے مختلف علاقائی نام ہیں۔ آلو کی قتلیوں کو ٹماٹر اور مسالوں کے آمیزے میں پکایا جاتا ہے، اس میں شامل کڑھی پتہ اور سرسوں کے بیچ اسے سوندھی خوشبو اور منفرد لذت سے ہمکنار کرتے ہیں۔ یہ بھُجیا عام طور پر روٹی، پوری یا کچوری کے ساتھ لی جاتی ہے اور چاولوں کے ساتھ بھی اس سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 Mins
  • 1 Likes

اجزاء

    • تیلتین عدد کھانے کے چمچ
    • آلوکٹے ہوئے تین کیوبز
    • تیلدو عدد کھانے کے چمچ
    • کڑھی پتہدس سے پندرہ عدد
    • زیرہایک عدد چائے کا چمچ
    • کلونجیایک عدد چائے کا چمچ
    • ثابت لال مرچپانچ سے چھ عدد
    • پیازکٹی ہوئی ایک عدد
    • ہری مرچیںکٹی ہوئی ایک سے دو عدد
    • لہسن کا پیسٹایک عدد چائے کا چمچ
    • ٹماترکٹے ہوئے ایک کپ
    • پانیحسبِ ضرورت حسبِ ضرورت
    • میتھی کے پتےایک عدد چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک عدد چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک عدد چائے کا چمچ
    • ہلدی پسی ہوئیایک عدد چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ حسبِ ذائقہ
    • چاٹ مسالاایک عدد چائے کا چمچ
    • دھنیاایک عدد کھانے کا چمچ

ترکیب

  • ایک برتن میں تیل گرم کریں، اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کریں اور پھر اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں، تاکہ بعد میں استعمال ہوسکیں۔
  • اب ایک دوسرے برتن میں تیل لیں اس میں کڑی پتہ، زیرہ، کلونجی، ثابت لال مرچ اور پیاز ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب تک یہ سب چیزیں نرم نہ ہوجائیں۔
  • اب اس میں ہری مرچیں ڈالیں اور چند منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
  • اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر تھوڑا ہلائیں اور پھر ڈھکن دے کر 10 منٹ تک ڈھک دیں۔
  • اب اس میں قصوری میتھی، کُٹی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پہلے ےس تلے ہوئے آلو ڈالیں، تھوڑا سا ہلائیں اور ڈھکن دے کر 10 منٹ تک ڈھک دیں۔
  • اب اس میں نمک ملائیں، چاٹ مسالا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس پر دھنیا چھڑک دیں۔
  • مزیدار آلو کی بھجیا تیار ہے، گرم گرم پیش کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)