مسور پلائو

(16556 وِیوز)

مسور کی دال اور چاولوں سے بنا مزیدار مسور پلائو جس کا منہ میں پانی لانے والا مزہ ایسا کہ بس کھاتے ہی جائیں۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانے کے لئے بہترین پکوان۔ سبزی خور خواتین و حضرات کے لئے لاجواب انتخاب۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 40 Min
  • 7 Likes

اجزاء

    • تیل پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
    • پیاز ایک سے دو عدد
    • ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • بادینے کے پھول ایک سے تین عدد
    • بڑی الائچی دو سے تین عدد
    • لونگ پانچ سے چھ عدد
    • کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ ثابت ایک چائے کا چمچ
    • دار چینی دو عدد
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر ایک سے دو عدد
    • ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
    • مسور کی لال دال ایک کلو گرام
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دہی آدھا کپ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • چاول ایک کلو گرام
    • دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں ثابت زیرہ، بادینے کے پھول، بڑی الائچی، کالی مرچ، لونگ، ثابت گول مرچ اور دار چینی ڈال کر 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر اور ثابت ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لال مسور کی دال ڈالیں اور بھونیں پھر اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک، دھنیا پائوڈر اور پسا ہوا زیرہ ڈال کر 2 منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پانی ڈالیں اور 15 سے 20 منٹ تک اُبلنے دیں۔
  • اب اس میں دہی اور ہلدی ڈالیں اور مکس کریں اور 10 سے 12 منٹ تک کے لئے دم پر رکھ دیں۔
  • اب اس میں پہلے سے بھگوئے ہوئے چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر تھوڑا سا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور 10 سے 12 منٹ تک کے لئے دم دے دیں۔
  • مزیدار مسور پلائو تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (3)

  • anonymous
    (5 months ago)
    kindley add some new recipies, also add some pulao recipies, afghani pulao, beaf bannu pulao something els
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    nyc
    جواب
  • anonymous
    (4 years ago)
    ............I like very much thanks for uploaded the recipes
    جواب