آم کا منجمد شربت

(9716 وِیوز)

گرمی کے موسم میں جلدی بننے اور تازہ دم کر دینے والا آم کا منجمد شربت اپنے آپ میں ایک منفرد اور خوش ذائقہ میٹھا ہے جسے بنانا بہت آسان ہے کیونکہ اس میں صرف میٹھے آم اور پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ ویگن ڈائیٹ اپنانے والے خواتین و حضرات بھی اس سے یکساں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

  • آسان
  • 3 افراد
  • 15 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • آم½ آدھا کلو گرام
    • Water3 کھانے کے چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بڑا آم لے کر اس کی یکساں سائز کی قاشیں بنالیں، اس کے گودے میں بڑے بڑے کٹ لگاکر چھلکے سے الگ کرلیں۔
  • پھر انہیں ایک برتن میں ڈال کر گھنٹے بھر کے لیے فریز کردیں۔
  • اس کے بعد جمے ہوئے آم کے آمیزے کو ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  • اب اس میں پانی شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کریں جب اس کا گاڑھا نفیس پیسٹ بن جائے۔
  • اب اس کے پیسٹ کو ایک شیشے کے برتن میں نکالیں۔
  • اب 4 گھنٹے کے لیے فریز کردیں۔
  • جب اچھی طرح جم جائے تو فریزر سے نکال کر مہمانوں یا گھر والوں کو پیش کریں۔
  • آم کا ٹھنڈا میٹھا مزے دار منجمد شربت تیار ہے۔۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)