آم کا شیرخورمہ

(9931 وِیوز)

عید کے موقع پر شیرخورمہ مشرق کی تہذیبی روایات کا حصہ ہے تاہم گرمیوں کے موسم میں عید آ جائے تو اس موسم میں آموں کے سیزن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عید کے خاص موقع پر مہمانوں اور اہلخانہ کی تواضع کے لئے مینگو شیرخورمہ بہترین انتخاب ہے۔ اس کا منفرد اور بے مثال ذائقہ آپ کو مدتوں یاد رہے گا۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • آم ایک عدد
    • پانی ایک کھانے کا چمچ
    • گھی ایک کپ
    • سویاں تین چوتھائی کپ
    • دودھ ایک لیٹر
    • چینی چھ کھانےکے چمچ
    • الائچی پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • آم کا گودا ایک کپ
    • پستہ دو عدد کھانے کے چمچ
    • بادام دو عدد کھانے کے چمچ

ترکیب

  • سب سے پہلے بلینڈر میں آم کے ٹکڑے اور ایک کپ پانی ڈال کر گھمائیں تاکہ نفیس پیسٹ بن جائے۔
  • ایک برتن میں گھی ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں سویاں ڈال کر بھونیں جب ان کی رنگت تبدیل ہوجائے تو اس میں دودھ ڈال کر 10 سے 15 منٹک تک ڈھک کر درمیانے آنچ پر پکنے دیں۔
  • اب اس میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اُبال آنے تک پکنے دیں۔
  • اب اس میں الائچی پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح بھونیں پھر اس میں آم کا گودا ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس پر کٹے ہوئے پستہ چھڑک کر تھوڑی دیر چمچ چلائیں پھر کٹے ہوئے بادام چھڑکیں اور تھوڑی دیر پکانے کے بعد چولہے سے اتار لیں۔
  • میٹھا اور مزے دار مینگو شیرخورمہ تیار ہے۔ بادام پستے سے سجا کر پیش کریں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)

  • anonymous
    (3 years ago)
    Sheer means milk and Khurma means date. Sheer Khurma must contain both. Otherwise it will be Mango Sawayyan.
    جواب