ملائی جھینگا

(8339 وِیوز)

بنگلہ دیش کا مشہور و معروف ملائی جھینگا ایک شاندار اور لاجواب پکوان ہے جس میں جھینگوں کو مسالے اور کریم میں پکایا جاتا ہے۔ گاڑھا اور مسالے دار ملائی جھینگا بڑے آرام اور آہستگی کے ساتھ پکایا جاتا ہے تاکہ اس کا بہترین ذائقہ کشید کیا جاسکے۔ سمندری کھانوں کا ذوق و شوق رکھنےوالے افراد خاص خاص تہواروں پر اس لاجواب پکوان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا گرم نان کے ساتھ مزے اُڑائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • مکھن ایک کھانے کا چمچ
    • تیل دو کھانے کے چمچ
    • پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
    • جھینگے آدھا کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ضرورت
    • دار چینی ایک عدد
    • زیرہ ایک چائے کا چمچ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • ٹماٹر باریک کٹے ہوئے ایک عدد
    • کاجو آٹھ سے دس عدد
    • موزریلا چیز سو گرام
    • ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں اس میں تیل ملائیں پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون ہونے تک بھونیں۔
  • اب اس میں جھینگے ڈالیں اور مکس کریں، پھر اس میں ادرک، لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور دوبارہ اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں نمک، دارچینی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لیموں، زیرہ پائوڈر، دھنیا پائوڈر اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کریم ملائیں اور مکس کریں۔ پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور 5 سے 10 منٹ تک کے لئے ہلکی آنچ پر دم دے دیں۔
  • اب اس میں کاجو اور موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اسے ہرے دھنئے سے سجا لیں۔
  • گرما گرم مزے دار ملائی جھینگا تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟