میک اینڈ چیز

(5956 وِیوز)

میک اینڈ چیز، امریکہ میں رغبت سے کھایا جانے والا ایک مشہور و مقبول کھانا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ نہیں جانتے کہ اس کا اصل وطن اٹلی ہے۔ کریم، موزریلا اور چیڈر چیز سے بھرپور مزیدار میک اینڈ چیز زیادہ وقت لگائے بغیر آسانی سے تیار ہوجاتا ہے اس میں شامل بھر پور غذائیت اسے مکمل کھانا بنا دیتی ہے۔ اسے بجا طور پر "سب سے سستا پروٹین" کہا جاتا ہے اور اپنی پسند کے مسالے شامل کرکے اسے ذائقہ دار بنایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 2 افراد
  • 20 Mins
  • 2 Likes

اجزاء

    • ایلبو میکرونی250 گرام ایک پائو
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • مکھن 30 گرام
    • لہسندو جووے باریک کٹے ہوئے
    • آٹا دو سے تین کھانے کے چمچ
    • دودھ 500 ملی لیٹر
    • پسی ہوئی لال مرچایک کھانے کا چمچ
    • سفید مرچایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • کالی مرچ حسبِ ذائقہ
    • ہاٹ ساسایک کھانے کا چمچ
    • کریم آدھا کپ
    • چیڈر چیزکٹی ہوئی ایک کپ
    • موزریلا چیزکٹی ہوئی ایک کپ

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک گہرے برتن میں پانی لیں، اس میں نمک اور پاستہ ملائیں اور اسے اچھی طرح نرم ہونے تک ابلنے دیں۔
  • پاستا کو دبا کر پانی نچوڑیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب ایک برتن میں مکھن ڈال کر گرم کریں پھر اس میں کٹا ہوا لہسن ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں آٹا شامل کریں اور اس وقت تک مکس کرتے رہیں جب تک اس کی رنگت تبدیل نہ ہوجائے۔ پھر اس میں دودھ شامل کریں اور اسے وھسک کے ذریعے اچھی طرح پھینٹیں تاکہ اس کی پھٹکیاں ختم ہوجائیں۔
  • اب اس میں پہلے سے ابال کر رکھا ہوا پاستا شامل کریں اور بھونیں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی لال مرچ، سفید مرچ، کالی مرچ اور ہاٹ ساس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کریم ملائیں، چیڈر چیز اور موزریلا چیز کو بھی پاستا میں شامل کردیں اور اچھی طرح مکس کریں جب یہ سب کچھ یکجان ہوجائے تو اس پر نمک چھڑک دیں۔
  • آپ کا چیزی، رِچ میک اینڈ چیز کھانے کے لیے بالکل تیار ہے، گرم گرم پیش کریں اور گارلک بریڈ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟