لاہوری پیڑا لسی

(13302 وِیوز)

آپ کا دل کہے گا لاہور لاہور ہے! منہ میں پانی لانے والی اس مزیدار لاہوری پیڑا لسی کو میٹھے کھوئے اور مزیدار پیڑے سے بنایا گیا ہے، یہ مشروب آپ کو لذتِ کام و دہن دینے کے ساتھ ساتھ صحت و توانائی بھی بخشتا ہے۔ اسے ایک بھرپور دن کے آغاز کے لیے سحری میں لیں یا افطاری میں اس سے لطف اٹھائیں، لاہوری پیڑا لسی پانچ منٹ میں تیار ہوجاتی ہے۔ مزے کو دوگنا کرنے کے لیے اس میں اپنی پسند کے خشک میوہ جات بھی شامل کرسکتے ہیں۔

  • آسان
  • 1 افراد
  • 10 mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • دہیڈیڑھ کپ
    • دودھآدھا کپ
    • پیڑاایک تہائی کپ
    • چینیایک کھانے کا چمچ
    • الائچی پائوڈرایک چائے کا چمچ
    • پستہ اور بادام کٹے ہوئےایک کھانے کا چمچ
    • پسا ہوا پیڑادو کھانے کے چمچ
    • برف کی ڈلیاںدو سے تین عدد

ترکیب

  • سب سے پہلے ایک بلینڈر میں پیڑا ڈالیں۔
  • اب اس میں دہی، دودھ، چینی، الائچی پائوڈر، کٹا ہوا پستہ اور بادام ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔
  • اب ایک گلاس میں برف ڈالیں اور تیار لسی کو بلینڈر سے گلاس میں انڈیل لیں۔
  • سجاوٹ کے لیے اس کے اوپر کرش کیا ہوا پیڑا، پستہ اور بادام ڈالیں اور ٹھنڈی ٹھار پیش کریں۔
  • مزیدار لاہوری پیڑا لسی سے لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)