کاٹھیا واڑی چھولے

(7880 وِیوز)

کاٹھیا واڑی چھولے کراچی کا ایک مقبول ترین اسٹریٹ فوڈ ہے اور اس سے پورے شہر میں لوگ لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ تیکھے مرچ مسالے اور املی کے پیسٹ میں پکایا ہوا یہ لذیذ پکوان آپ کی افطاری کا ایک بہترین جزو بن سکتا ہے۔ اس کے عمدہ ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس میں چنے کا آٹا شامل کریں اور پاپڑی کی ٹاپنگ کے ساتھ لطف اٹھائیں۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Mins
  • 0 Likes

اجزاء

    • سفید چنے250 گرام
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • کُٹی ہوئی لال مرچایک چائے کا چمچ
    • پسا ہوا زیرا1 چائے کا چمچ
    • چاٹ مسالا1 چائے کا چمچ
    • چلی گارلک ساس1 چائے کا چمچ
    • املی کا گودا1 - 2 کھانے کے چمچ
    • کارن فلور پیسٹ2 کھانے کے چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • ابلے ہوئے آلو کے ٹکڑے1 ایک عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے1 ایک عدد
    • پیاز کٹی ہوئی2 کھانے کے چمچ
    • کڑھی پتہ10 - 12 عدد
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی2 عدد
    • تازہ دھنیاآدھا کپ

ترکیب

  • سب سے پہلے سفید چنوں کو چھ سے آٹھ گھنٹے یا رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔
  • ایک برتن میں پانی اور بھیگے ہوئے چنے ڈال کر کم از کم پینتالیس منٹ تک درمیانی آنچ پر ابالیں۔
  • جب چنے گل جائیں تو اس میں نمک، پسی ہوئی لال مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا زیرہ، چاٹ مسالا اور کیچپ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں املی کا گودا اور کارن فلور پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور مزید پکائیں تاکہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔
  • اپنی مطلوبہ مقدار تک گریوی بنانے کے لیے برتن میں کافی پانی ڈالیں۔
  • اب اس میں ابال کر کٹے ہوئے آلو، ٹماٹر، پیاز اور کڑھی پتہ ڈال کر چمچ چلائیں اور مزید پکائیں۔
  • کٹی ہوئی ہری مرچوں اور تازہ دھنیے کی پتیوں سے سجائیں اور گرم گرم پیش کریں۔
  • مزیدار کاٹھیاواڑی چھولے سے لطف اٹھائیں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟