مزے دار چھولا پلائو چاول، مسالا جات اور چنے کی دال کے امتزاج سے بنتا ہے اور ہر گھر میں ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔ اسے ظہرانے یا رات کے کھانے میں رائتے اور سلاد کے ساتھ گھر والوں کو پیش کیا جاسکتا ہے۔
درمیانی
5
افراد
25 Min
4
Likes
اجزاء
باسمتی چاول، پہلے سے بھگوئے ہوئے آدھا کلو گرام
پانی ایک لیٹر
نمک حسب ذائقہ
تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
کٹی ہوئی پیاز دو عدد
کٹے ہوئے آلو چار سے پانچ
لال ثابت مرچ دو سے تین عدد
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
چکن کی یخنی آدھا لیٹر
کھڑے مسالے ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
پسی ہوئی سفید دکھنی مرچ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ابلی ہوئی چنے کی دال چارسوگرام
تلی ہوئی پیازحسبِ ذوق سجاوٹ کے لیے
کٹا ہوا تازہ ہرا دھنیاحسبِ ذوق سجاوٹ کے لیے
ترکیب
ایک بڑے برتن میں پانی ڈال کر اسے گرم کریں۔ اب اس میں نمک ڈالیں، بھگوئے ہوئے چاولوں کو اس میں ڈال کر ادھ پکا کرلیں اور ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک بڑے برتن میں تیل کو گرم کریں، اس میں کٹی ہوئی پیاز کو ڈال کر برائون کرلیں۔
اب اس میں آلو ڈالیں، گول سرخ مرچ اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں چکن کی یخنی شامل کریں۔ کھڑے مسالے ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں ہری مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، پسی ہوئی سفید دکھنی مرچ ڈالیں، مکس کریں اورڈھکن رکھ کر 5 منٹ کے لیے دم دے دیں۔
اب اس میں ابلی ہوئی چنے کی دال ڈالیں اور مزید 5 سے 8 منٹ تک کے لیے دم دے دیں۔
اب اس میں پہلے سے ابال کر رکھے ہوئے چاول ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں تلی ہوئی پیاز، کٹا ہوا تازہ دھنیا اور ہری مرچیں ڈالیں اور ڈھکن کو کپڑے میں لپیٹ کر 8 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
آپکو کیسا لگا؟