کابلی پلائو افغانستان کا ایک مقبول ترین اور خوش ذائقہ پکوان ہے جو افغان ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اسے بنانے کے لیے ابلے ہوئے چاولوں کو ذائقہ دار بھیڑ یا گائے کے گوشت کی گریوی میں ڈبویا جاتا ہے اور کیریملائزڈ گاجروں کے ساتھ ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ افغان کھانوں کا ایک اہم عنصر بن جاتا ہے۔ کابلی پلائو کو روز مرہ کے کھانے کی طرح بھی کھایا جاتا ہے اور شادیوں یا دیگر اہم تقریبات میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کے مختلف حصوں میں ایک مشہور پکوان بن چکا ہے اور اب اس سے عالمی سطح پر بھی لطف اندوز ہوا جا رہا ہے۔
آپکو کیسا لگا؟