ہرا چکن آلو سالن

(14909 وِیوز)

حیدرآبادی کھانوں میں شامل گاڑھا مسالے دار گرین چکن آلو سالن اپنے منفرد ذائقے اور خوشبودار مزے کے باعث ہر خاص و عام میں مقبول ہے۔ اس میں شامل ہرے مسالوں کا ذائقہ اسے لاجواب اور بے مثال مزہ دیتا ہے جو کھانے والوں کو مدتوں یاد رہتا ہے۔

  • درمیانی
  • 4 افراد
  • 30 Min
  • 6 Likes

اجزاء

    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہوا آدھا کپ
    • پودینے کے پتے آدھا کپ
    • ہری مرچیں کٹی ہوئی آدھا کپ
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • سرکہ ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • مرغی کا گوشت آدھا کلو گرام
    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • ثابت لال مرچ چار سے پانچ عدد
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
    • آلو، کٹے ہوئے تین سے چار عدد
    • کریم دو کھانے کے چمچ
    • گرم مسالا ایک کھانے کا چمچ
    • ثابت ہری مرچیں تین سے چار عدد
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • پانی حسبِ ضرورت
    • تازہ ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ہرا مسالا بنانے کے لئے سب سے پہلے ایک گرائنڈر میں ہرا دھنیا، پودینے کی پتیاں، ہری مرچیں، نمک، لیموں کا رس، سرکہ اور پانی ڈال کر بلینڈ کرلیں پھر اسے بعد میں استعمال کے لئے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں پھر اس میں ٹماٹر اور گول سرخ مرچیں ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں پہلے سے تیار کیا ہوا ہرا مسالا، نمک، پسا ہوا زیرہ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈالیں اور پکائیں۔
  • اب اس میں کریم ڈالیں، گرم مسالا، ہری مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کریں پھر ڈھکنا دے کر دھیمی آنچ پر 10 منٹ تک پکائیں۔
  • اب اسے تازہ ہرے دھنئے سے سجالیں۔
  • مزیدار گرین چکن آلو سالن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی بیش قیمت رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (2)