گاجر کا حلوہ

(17531 وِیوز)

کدوکش کی ہوئی گاجروں کو دودھ اور چینی میں ملا کر پکائی جانے والی ایک خوش ذائقہ اور بہترین سوغات جسے سردیوں میں خاص طور پر بنایا جاتا ہے۔ یہ شاندار میٹھا پکوان پاکستان اور پڑوسی ممالک سمیت پورے برصغیر میں گجریلا کے نام سے بھی مشہور ہے، اسے گرم گرم کھانا زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی اشتہا انگیز اور نرالی خوشبو اسے دیگر میٹھے پکوانوں کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے۔ یہ خوش ذائقہ اور لذیذ میٹھا عید یاخاص تہواروں پر بھی بنایا جاتا ہے۔

  • درمیانی
  • 6 افراد
  • 45 Min
  • 2 Likes

اجزاء

    • دودھ ایک کپ
    • گاجر، کدوکش کی ہوئی ایک کلو گرام
    • زعفران ایک چٹکی
    • تیل ایک کپ
    • چینی ایک کپ
    • کھویا250 گرام ایک پائو

ترکیب

  • ایک برتن میں دودھ ڈال کر اسے 5 سے 10 منٹ تک اچھی طرح ابالیں۔
  • اب اس میں کدو کش کی ہوئی گاجریں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • ہلکی آنچ پر پکنے دیں اور بیچ بیچ میں تھوڑی دیر کو چمچ چلاتی رہیں جب دودھ اچھی طرح خشک ہوجائے تو اس میں چٹکی بھر زعفران ڈالیں اور مزید بھونیں۔
  • اب اس میں تیل اور چینی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کھویا شامل کریں اور مزید بھونیں۔
  • مزے دار میٹھا مہکتا ہوا خوش ذائقہ گاجر کا حلوہ تیار ہے۔ مزے سے نوشِ جاں کریں۔ اور نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟


 

رائے (1)