جلدی اور آسانی سے بن جانے والا منفرد اور مزیدار میٹھا جسے نام دیا گیا ہے فرائیڈ بریڈ ٹرائفل کا۔ یہ لذیذ اور لاجواب میٹھا مغلیہ عہد کے مقبول ترین شاہی ٹکڑے کی ایک عمومی شکل ہے جسے نئے سیکھنے والوں کے لئے ہمارے ماہر شیف نے خاص طور پر تیار کیا ہے۔
درمیانی
3
افراد
25 Min
2
Likes
اجزاء
ملک آدھا لیٹر
چینی ایک کپ
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
مکئی کے آٹے کا مکسچر دو سے تین کھانے کے چمچ
کنڈینسڈملک تین سے چار کھانے کے چمچ
کریم دو سے تین کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی حسبِ ضرورت
پستہ سجاوٹ کے لئے
ترکیب
سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں دودھ، چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر 10 منٹ تک اچھی طرح چمچ چلائیں۔
اب اس میں مکئی کے آٹے کا مکسچر ڈال کر پکائیں پھر اس میں کنڈینسڈ ملک اور کریم ڈالیں اور 5 منٹ تک چمچ چلاتے رہیں۔ پھر اسے اٹھا کر ایک طرف رکھ دیں۔
اب ڈبل روٹی کا ایک سلائس لے کر اس کے زرد کنارے کاٹ دیں پھر اسے بالکل درمیان سے ایسے رخ سے کاٹیں کہ دو تکونی شکل کے ٹکڑے بن جائیں۔
اب ان تکونی شکل کے ٹکڑوں کو باری باری کڑاھی میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔
اب ان تلے ہوئے ٹکڑوں کو کڑاھی سے نکال کر طشتری میں سجالیں اور ان پر پہلے سے تیار شدہ دودھ کا آمیزہ ڈال دیں اور کٹے ہوئے پستوں سے سجالیں۔
میٹھا اور مزیدار فرائیڈ بریڈ ٹرائفل تیار ہے۔
نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔
آپکو کیسا لگا؟