دال گوشت اور چاول

(12220 وِیوز)

قوت بخش اور مزیدار چنے کی دال، مسالوں اور گوشت کا بہترین مہکتا ہوا امتزاج جسے چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ دوپہر یا رات کے کھانے میں کھانے کے لئے ایک بہترین مقوی اور لذیذ پکوان۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 25 Min
  • 4 Likes

اجزاء

    • تیل تین سے چار کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی دو عدد
    • بکرے کا گوشت بنا ہڈی کے آدھا کلو گرام
    • ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • گرم مسالا آدھا چائے کا چمچ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
    • دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچ
    • زیرہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • دہی ایک کپ
    • چنے کی دال، بھگوئی ہوئی ڈیڑھ کپ
    • ہری مرچیں تین سے چار عدد
    • تازہ ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
  • اب اس میں گوشت ڈالیں، اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور 6 منٹتک چمچ چلائیں تاکہ گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، گرم مسالا، لال مرچ پسی ہوئی، ہلدی، پسا ہوا زیرہ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور پانی ڈالیں اور اچھی طرح پکائیں۔
  • اب اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر ڈھکنا دے کر 7 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں چنے کی دال ڈال کر پکائیں پھر اس میں ہری مرچیں ڈالیں، پانی ملائیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس پر تازہ ہرا دھنیا چھڑک کر سجالیں۔
  • مزیدار دال گوشت تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟