اچاری دال

(18666 وِیوز)

گھر میں پکائی جانے والی روزہ مرہ دال کی لذت انگیزی میں ایک قدم کا اضافہ کر کے لیموں اور اچار کے کٹھاس بھرے ذائقے کا تڑکہ لگایا گیا ہے جس نے عام سی دال کو خاص بنا دیا ہے۔ سبزی خور افراد کے لئے صحت مند اور توانائی سے بھرپور اچاری دال لنچ میں کھانے کے لئے بہترین ڈش ہے۔ اسے گرم گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ اس کا لاجواب اور انوکھا مزہ ہر صورت میں آپ کے ذوق کی تسکین کرے گا۔

  • درمیانی
  • 3 افراد
  • 20 Min
  • 3 Likes

اجزاء

    • تیل دو سے تین کھانے کے چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئی ایک عدد
    • ثابت سرسوں کے دانے ایک چائے کا چمچ
    • میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
    • سرسوں کے پیلے بیج ایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹا ہوا ایک عدد
    • امچور پائوڈر ایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
    • نمک حسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    • دہی آدھا کپ
    • چنے کی دال اُبلی ہوئی ڈھائی کپ
    • کلونجی ایک چائے کا چمچ
    • پانی حسبِ ضرورت
    • لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
    • تازہ ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں سجاوٹ کے لئے

ترکیب

  • ایک چھوٹے برتن میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کٹے ہوئے پیاز ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  • اب اس میں ثابت سرسوں، پیلے سرسوں کے بیج اور میتھی دانہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں امچور پائوڈر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لہسن کا پیسٹ، نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں اُبلی ہوئی دال ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کلونجی ڈال کر مکس کریں پھر اس میں پانی ملائیں اور تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں لیموں کا رس ڈالیں، دال کے اوپر کٹا ہوا دھنیہ اور ہری مرچیں چھڑکیں۔
  • گرما گرم مزے دار چٹخارے دار اچاری دال تیار ہے۔ مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔
 
اس ترکیب کو پسند کریں؟

آپکو کیسا لگا؟